پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ریاض باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے‘

ہندوستان کا سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدے پر ردعمل :’ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور کثیر جہتی تعلقات ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-20
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ ’غیر ضروری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

دنیا بخوبی واقف ہے کہ دہشت گردوں اور پاکستان کے ریاستی و فوجی اداروں کے درمیان تعلق ہے:وزارت خارجہ
نئی دہلی/۱۹ستمبر
ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے باہمی دفاعی معاہدے میں ہندوستان اور سعودی عرب کے باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا۔
جمعہ کے روز یہاں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری گزشتہ چند سالوں میں مضبوط ہوئی ہے ۔
جیسوال نے کہا’’ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو گزشتہ چند سالوں میں نمایاں طور پر مضبوط ہوئی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے میں ہمارے باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھا جائے گا‘‘۔
ترجمان کا یہ بیان وزارت خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر پہلے بیان جاری کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔
وزارت خارجہ نے کہا’’ہم اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام پر اس پیش رفت کے اثرات کا جائزہ لیں گے ۔ حکومت ہندوستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور تمام شعبوں میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عہدبند ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے رواں ہفتے بدھ کے روز ریاض کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ اس معاہدے کے مطابق’کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور کیا جائے گا‘۔
دفاعی معاہدے کی شرائط کے تحت پاکستان سعودی عرب کی دو مقدس مساجد کی حفاظت میں شراکت دار ہوگا جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کسی بھی ایسے خطرے کا مقابلہ کریں گے جس میں ایک ملک کی فوجی طاقت دوسرے کے دفاع میں معاون ہو۔
جہاں تک ہند،سعودی عرب روابط کا تعلق ہے ، دونوں ممالک نے۲۰۱۰میں اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی نوعیت دی اور۲۰۱۹میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل (ایس پی سی) کی تشکیل کے ساتھ اسے مزید مضبوط ادارہ بنایا۔
اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لحاظ سے سعودی عرب ہندوستان کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے جبکہ ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان۲۵۔۲۰۲۴میں دوطرفہ تجارت ۸۸ء۴۱بلین ڈالر کی تھی۔ سعودی عرب ہندوستان کے توانائی کے تحفظ کیلئے کلیدی شراکت دار ہے ۔
اپریل ۲۰۲۵میں‘دونوں فریقوں نے توانائی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا، جس میں ہندوستان میں دو آئل ریفائنریوں کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ سعودی عرب نے اپنے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان میں ۱۰۰بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عہد کیا ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں بھی توسیع ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کی بحری افواج مشترکہ مشق ’المحمد الہندی‘میں شرکت کرتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کے منصوبے پر امریکی پابندیوں کے اعلان کے ہندوستان پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا جارہاہے ۔
امریکی فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میںجیسوال نے کہا کہ امریکہ نے نئی پابندیوں سے پہلے کی رعایت ختم کر دی ہے اور اس کے مد نظر ہندوستان پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ ٹیرف پر ہندوستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان، امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو چلانے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔
یہ پابندیاں ہندوستان پر بھی اثر انداز ہوں گی کیونکہ وہ بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں شامل ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رشتوں کے پیش نظر اس بندرگاہ کو اہم سمجھا جاتا ہے ۔
سرحد پار دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے وجاب میں وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا ’’آپ ہمارے موقف سے بخوبی واقف ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمیں سب کو مل کر سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گردی کے دیگر ہر پہلو سے نمٹنا ہے۔ ہر دستاویز میں جو کثیرالجہتی فورمز سے نکلتی ہے، چاہے وہ برکس ہو یا ایس سی او یا کوئی اور فورم، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کس حد تک حمایت موجود ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کا بھی ذکر شامل ہے۔ لہٰذا ہم دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے ہر روپ اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو مضبوط اور تیز کیا جائے۔‘‘
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’دنیا بخوبی واقف ہے کہ دہشت گردوں اور پاکستان کے ریاستی و فوجی اداروں کے درمیان تعلق ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کا لسانی تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے:ایل جی سنہا

Next Post

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.