پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت کے 11 برسوں میں ہندوستان دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر پہچانا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-19
in قومی خبریں
A A
مودی حکومت کے 11 برسوں میں ہندوستان دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر پہچانا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) گزشتہ ایک دہائی سے جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال، تنازعات اورکووڈ-19 کی وبا جیسے بے مثال بحرانوں سے نبرآزما دنیا کے درمیان، مودی حکومت نے اپنے مضبوط، جامع اور عملی فیصلوں کے ذریعے ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کی پہچان دلاکر اس کی ساکھ کو بڑھایا ہے اور اب ملک اہم بین الاقوامی فیصلوں میں شامل ہوکر عالمی نظام کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے چھ براعظموں کے تقریباً 60 ممالک کا سفر کرکے دنیا کو ہندوستان کی جمہوری، ثقافتی روایات اور تنوع میں اتحاد کی طاقت سے متعارف کراتے ہوئے دنیا کو ایک خاندان ماننے کے واسودھیو کٹمبکم” کے فلسفے سے روبرو کرایا ہے ۔ انہوں نے "انڈیا فرسٹ” کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ، بہت سے اہم حالات میں ٹھوس فیصلے لے کر، اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور ملک ودنیا میں مقبولیت حاصل کی۔ مودی کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 24 ممالک نے انہیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا ہے ۔
مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں جہاں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی گئی وہیں بڑے اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھا کر طویل مدتی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہندوستان کے دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ تجارت اور دفاع سمیت کئی اہم شعبوں میں باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ اقوام متحدہ، جی20، برکس، شنگائی تعاون تنظیم، آسیان اور کواڈ جیسے بین الاقوامی فورموں پر بھی ہندوستان نے اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیا ہے ۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران، ہندوستان نے بہت سے ممالک کو ویکسین فراہم کرکے دنیا کو اپنے جامع وژن کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستان نے یوکرین-روس اور اسرائیل-فلسطین تنازعات جیسے تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت پر زور دیتے ہوئے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ پالیسی اپنائی ہے اور مثبت حل کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے ۔ مسٹر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں سے مل کر تنازعہ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی کا نیپالی وزیر اعظم سے رابطہ، امن و استحکام میں تعاون کی یقین دہانی

Next Post

’بند پڑے سیاحتی مقامات کو کھولا جائے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’بند پڑے سیاحتی مقامات کو کھولا جائے ‘

’بند پڑے سیاحتی مقامات کو کھولا جائے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.