جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر قبضہ ‘اسرائیل نے انخلا کیلئے عارضی روٹ کھول دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in عالمی خبریں
A A
غزہ پر قبضہ ‘اسرائیل نے انخلا کیلئے عارضی روٹ کھول دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

غزہ، 17 ستمبر (یو این آئی) آج صبح سے غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جب کہ اسرائیل نے غزہ سے انخلا کے لیے عارضی روٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی مذمت میں اضافے کے باوجود سب سے بڑے شہر پر مکمل زمینی حملہ جاری رکھے ہوئے ہے ، درجنوں فلسطینی آج صبح سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہیں جو غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے میں مارے گئے ۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ غزہ شہر پر بمباری میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے ، مسلسل دھماکوں نے درجنوں گھروں کو تباہ کردیا ہے اور بحری جہاز بھی ٹینکوں اور جیٹ طیاروں کے ساتھ اس بڑے حملے میں شامل ہو گئے ہیں۔
آج صبح سے شہید ہونے والے 33 میں سے 21 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے ، جہاں اسرائیلی فوج نے مرکزی شہری علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بڑا زمینی حملہ شروع کیا ہے ۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اقوامِ متحدہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے اسرائیل کو فلسطینی علاقے میں ‘نسل کشی’ کا مرتکب قرار دیا ہے اور اس کا الزام نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام پر عائد کیا ہے ۔
اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں کم از کم 64 ہزار 964 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 65 ہزار 312 زخمی ہو چکے ہیں، ہزاروں مزید ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔
حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 200 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔
دریں اثنا چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ شہر پر اسرائیل کے حملے کی سخت مخالفت کرتا ہے ، چین دنیا بھر کی ان درجنوں حکومتوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے جنہوں نے اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی سخت مخالفت کرتا ہے اور تمام ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، جو شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ نے ‘ایکس’ پر ایک مذمتی بیان جاری کیا، جس میں غزہ شہر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اسے برادر فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ کا تسلسل سمجھتا ہے ۔
وزارت نے کہا کہ یہ بڑا حملہ امن کے امکانات کو کمزور کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے ۔
وزارت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ ریاستِ قطر فلسطینی مقصد اور برادر فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت میں اپنے پختہ اور مستقل مؤقف پر قائم ہے ۔
اسرائیل نے غزہ سٹی کے رہائشیوں کے انخلا کے لیے عارضی بنیاد پر نیا روٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے ، صہیونی ریاست نے شدید بمباری کے بعد فلسطینی علاقے کے مرکزی شہر میں زمینی حملے تیز کر دیے ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج صلاح الدین اسٹریٹ کے راستے ایک عارضی نقل و حمل کا روٹ کھولنے کا اعلان کرتی ہے ،
خبر رساں ادارے اے ایف پی’ کے مطابق ادرعی نے کہا کہ ‘یہ راستہ صرف 48 گھنٹے کے لیے کھلا رہے گا۔
منگل کے روز اسرائیل نے غزہ سٹی پر اپنا طویل عرصے سے متوقع زمینی حملہ شروع کیا تھا، جس میں ٹینک اور دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول بکتر بند گاڑیاں اس کی گلیوں میں بھیجی گئیں۔
بین الاقوامی تنقید اور اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی تحقیقات میں اسرائیلی ریاست کو فلسطینی علاقے میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے بعد اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کمیشن کی رپورٹ کو ‘گمراہ کن اور جھوٹی’ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ غزہ سٹی میں اس کا فوجی آپریشن مکمل ہونے میں ‘کئی ماہ’ لگیں گے ، یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے علاقے کے سب سے بڑے آبادی والے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے منصوبے کے لیے کوئی مدت بتائی ہے ۔
اہم امدادی تنظیموں کے اتحاد نے یو این کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے بعد عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ سٹی پر اسرائیل کے حملے کو روکنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات کرے ۔
امدادی تنظیموں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں، وہ نہ صرف ایک بے مثال انسانی المیہ ہے بلکہ وہ ہے جسے اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اب نسل کشی قرار دیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ریاستیں مداخلت کے لیے اپنے پاس موجود ہر سیاسی، اقتصادی اور قانونی ذریعہ استعمال کریں، محض بیانات اور ادھورے اقدامات کافی نہیں، یہ لمحہ فیصلہ کن اقدام کا متقاضی ہے ۔
اس پیغام پرغزہ میں کام کرنے والی 20 سے زائد امدادی تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے ہیں، جن میں ناروے ریفیوجی کونسل، اینیرا اور سیو دی چلڈرن شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قطر پر حملے میں ٹرمپ کو ملوث نہیں’ کیا: نیتن یاہو

Next Post

بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو

بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.