جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in عالمی خبریں
A A
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

دوحہ، 15 سستمبر (یو این آئی) عرب ممالک نے نیٹو کی طرز پر مشترکہ فوجی قوت کے قیام پر غور و فکر شروع کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ممالک مصر کی تجویز پر عرب لیگ کے ارکان کے تعاون سے مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔
اس مشترکہ فوجی فورس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے فوجی دستے اور ہتھیار شامل ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو طرز کی مشترکہ ملٹری فورس بنانے کی تجویز 2015 میں پہلی بار مصر نے شرم الشیخ میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس میں پیش کی تھی۔ اس وقت اسے اصولی طور پر منظور کرلیا گیا تھا، تاہم بعدازاں ہونے والے اجلاسوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی، جس کی سب سے بڑی وجہ کمانڈ اسٹرکچر اور فورس کے ہیڈکوارٹرز پر اختلافات تھا۔
اس تجویز پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے ، جس میں حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، کے جواب میں دوبارہ غور شروع کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں مصری تجویز ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے یمن کے بڑے علاقوں پر قبضے کے جواب میں پیش کی گئی تھی۔ تاہم اس وقت یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت سے لڑنے کے بجائے سعودی قیادت میں اتحاد قائم کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مصر دارالحکومت قاہرہ کو فورس کا ہیڈ کوارٹر بنانے پر زور دے رہا ہے ۔
مصر، جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فوج رکھتا ہے ، یہ بھی چاہتا ہے کہ کمانڈر کا عہدہ عرب لیگ کے 22 ارکان میں گھومے ، جبکہ پہلی مدت کے لیے مصر یہ خدمات انجام دے ۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مشترکہ ملٹری فورس کا سیکریٹری جنرل ایک سویلین کے طور پر کام کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فورس بحری، فضائی اور زمینی فوجی دستوں پر مشتمل ہوگی۔ یہ فورس عرب ممالک میں امن مشن بھی انجام دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں تین ہفتوں بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ کی باربار بندش سے پیدا مسائل پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بات‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘

سرینگر جموں شاہراہ کی باربار بندش سے پیدا مسائل پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بات‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.