پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کھیلوں کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے: مانڈویا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) کھیلوں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جمعہ کے روز کہا کہ کھیلوں کو ایک عوامی تحریک بنانا چاہیے، جس میں ہر شہری کی شرکت اور اجتماعی عزم شامل ہو۔
آج یہاں بھارت منڈپم میں دی ہندو گروپ کے اسپورٹ اسٹار کی جانب سے عالمی کنسلٹنسی فرم کے پی ایم جی انڈیا کے ساتھ شراکت میں منعقدہ دو روزہ پلی کوم 2025 بزنس آف اسپورٹس سمٹ میں ڈاکٹر مانڈویا نے کے پی ایم جی اسپورٹ اسٹار انڈیا بزنس آف اسپورٹس رپورٹ کا اجرا اور اسپورٹس ٹیک اینڈ مینوفیکچرنگ ایکسپو کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کھیلوں کو قوم کے لیے ایک اجتماعی اور مشترکہ مشن بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، "کھیلوں کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے، جس میں ہر شہری کی شرکت ہو۔ جیسا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے، جب ایک شخص ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو وہ صرف ایک قدم ہوتا ہے۔ لیکن جب 140 کروڑ ہندوستانی اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، تو ملک 140 کروڑ قدم آگے بڑھتا ہے۔”
ٹاپس (ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم) جیسی سرکاری پہلوں کے بارے میں انہوں نے کہا، "بھارتی کھیلوں کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھانے کے لیے ہمیں ایک جامع نقطہ نظر، ایک وژن ڈاکیومنٹ، واضح منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ فریقین کی شرکت کی ضرورت ہے۔”
کھیلوں کی سطح پر زمین سے منسلک پروگرام جیسے کھیلوں انڈیا اور فٹ انڈیا کو بڑھتے رجحان کی علامت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "مثال کے طور پر، سنڈے آن سائیکل مہم کی شروعات صرف 250 سائیکلنگ کلبز کے اندراج سے ہوئی تھی، اور اب یہ ملک بھر میں 8 ہزار سے زیادہ مقامات تک پھیل چکی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت میں جذبہ یا صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو مواقع، عزت اور پروان چڑھنے کے لیے صحیح ماحول کی ضرورت ہے۔ ہر بچے کو کھیل کے جذبے کے ساتھ بڑا ہونا چاہیے، ہر گلی کھیل کا میدان بننی چاہیے، اور ہر پوڈیم ہندستان کے پرچم کو بلند کرنے کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے۔”
یو این آئی۔ ایم جے۔ایس وائی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی پی ورلڈ کے ساتھ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر

Next Post

نیرج چوپڑا اپنے خطاب کا دفاع کرنے اتریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

نیرج چوپڑا اپنے خطاب کا دفاع کرنے اتریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.