جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں عید میلاد النبیؐکی اختتامی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی ‘ موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہو گئے ‘دیگر مقامات پر بھی اجتماعات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in اہم ترین
A A
وادی میں عید میلاد النبیؐکی اختتامی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۲ستمبر
وادیٔ کشمیر میں جمعے کے روز عید میلاد النبیؐ کی اختتامی تقریبات انتہائی شاندار انداز میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔
اس موقع پر وادی کے چھوٹے بڑے قصبوں میں روح پرور اجتماعات، محافل نعت، درود و سلام اور مجالس ذکر کا اہتمام کیا گیا، جن میں علمائے کرام نے سیرتِ رسول اکرمؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کو اخوت، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کی تلقین کی۔
سب سے بڑی اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے طول و عرض سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسولؐ جمع ہوئے ۔
جمعہ کی نماز کے بعد زائرین موئے مقدسؐ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے، جس کے دوران نعرہ تکبیر و صلوٰۃ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہو گئی۔
نامہ نگار کے مطابق درگاہ حضرت بل میں شب خوانی کی خصوصی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں نعت خواں حضرات نے عقیدت مندانہ کلام پیش کیا اور سامعین کو اشکبار کر دیا۔ روحانی فضا میں ہزاروں افراد دیر رات تک درود و سلام کی محفلوں میں محو رہے ۔
وادی کے دیگر علاقوں میں بھی عید میلاد النبی کے اختتامی اجتماعات تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئے ۔ ان میں جامع مسجد سری نگر، آستان عالیہ چرار شریف، زیارت علمدار کشمیر، آثار شریف کلاش پورہ، پنجورہ اور جناب صاحب صورہ شامل ہیں۔ ان مقامات پر بھی علما و خطبا نے سیرت النبیؐ کے سنہرے اصولوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرمؐ کی تعلیمات ہی امن، اخوت اور انسانیت کی بقا کی ضمانت ہیں۔
اس موقع پر انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کئے تھے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ درگاہ حضرت بل اور دیگر مقامات پر محکمہ صحت، پی ایچ ای، بجلی اور صفائی عملہ تعینات رہا۔ پینے کے پانی کی فراہمی، بلا خلل بجلی، طبی امداد اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات تھے تاکہ اجتماع پرامن اور خوش اسلوبی سے انجام پائے ۔
عاشقانِ رسولؐکا کہنا تھا کہ یہ دن صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ امت مسلمہ اپنے پیغمبرؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن، محبت اور انسانیت کا درس دے ۔
اس طرح، وادی بھر میں میلاد النبیؐ کی اختتامی تقریبات ایک روحانی کیفیت اور بے مثال اجتماعیت کا منظر پیش کرتی رہیں۔
درگاہ حضرت بل کا اجتماع حسب روایت امسال بھی سب سے بڑا اور نمایاں رہا جس میں ہزاروں زائرین نے نہ صرف شرکت کی بلکہ موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے ۔

یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں تین افراد کے قتل میں ملزم گرفتار ‘تحقیقات جاری

Next Post

ساتوکسائی راج رنکی ریڈی ،چراغ اور لکشے کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

ساتوکسائی راج رنکی ریڈی ،چراغ اور لکشے کوارٹر فائنل میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.