بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رام بن میں تین افراد کے قتل میں ملزم گرفتار ‘تحقیقات جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۲ستمبر
جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں پولیس نے ایک قتل کیس کو ریکارڈ وقت میں حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بانہال کو۸ستمبر کو۴بجے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ قومی شاہرہ رتنبھال میں ایک کلورٹ کے نتیجے تین لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اطلاع موصول ہونے پر بی این ایس ایکٹ کے دفعہ۱۰۳کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۹۵درج کیا گیا اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی او بانہال اور ایس ایچ او بانہال کی قیادت میں پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا گیا، تفتیشی افسر فوٹوگرافر اور سینئر پولیس افسران کو بھی مطلع کیا۔
بیان میں کہا گیا’’سینئر افسران اور ایف ایس ایل ٹیم کی آمد پر، جرم کے منظر کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور احتیاط سے جانچ پڑتال کے بعد شواہد کو نشان زد کیا گیا، فوٹو گرافی کی گئی اور ان کی مناسب طور پر شاہدین کی موجودگی میں پیکج کی گئی‘‘۔
ترجمان نے کہا’’غیر شناخت شدہ لاشیں ایک خاتون (عمر تقریباً۳۰ سے ۳۲سال) ایک لڑکی (عمر۹سال) اور ایک لاش بچہ (عمر ۵سال) کی پائی گئیں جن کو غیر معمولی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے گلے بھی کپڑے سے بندھے ہوئے تھے ‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ لاشوں کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم اور دیگر رسمی کارروائیوں کے لیے ڈاکٹروں کے بورڈ کی تشکیل کیلئے بی ایم او سے درخواست کی گئی۔
ترجمان نے کہا’’چونکہ یہ معاملہ ایک اندھے قتل کے طور پر ظاہر ہوا اور مجرم کا سراغ لگانے اور اس کے پاؤں کے نشانات کے لیے مختلف تھیوریوں پر کام کرنے کے لیے ایس ڈی پی او بانہال کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ٹیم کے اراکین کی بھرپور کوششوں کے بعد انسانی اور تکنیکی ذہانت کو اکٹھا کیا گیا اور سائنسی تجزیہ کی بنیاد پر ایک مشتبہ شخص انیل کمار ولد سدھیر ساہنی ساکن بہوروا ویسٹ چمپارن مجہولیہ بہار کی شناخت کی گئی اور اس کو میر بازار قاضی گنڈ ضلع کولگام سے گرفتار کیا گیا‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ بعد میں متوفین کی شناخت ۳۰سالہ دھنمتی دیوی زوجہ مرحوم نند کشور ساکن وارڈ نمبر ۳ نوادیہ سوگولی مشرقی چمپارن بہار‘۹سالہ سہانی کماری (بیٹی) اور ۵سالہ یش کمار (بیٹا) کے طور پر ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ سائنسی شواہد کی بنیاد پر مسلسل پوچھ گچھ اور جرح کے بعد ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے اور ایس ایس پی رام بن اور ایڈیشنل ایس پی رام بن کی طرف سے پوری تفتیش کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معراج ملک کی گرفتار پر پوسٹ ‘وحیدپرہ کو اسپیکر کا نوٹس

Next Post

وادی میں عید میلاد النبیؐکی اختتامی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وادی میں عید میلاد النبیؐکی اختتامی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

وادی میں عید میلاد النبیؐکی اختتامی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.