جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہم دنیا میں آٹوموبائل سیکٹر میں نمبر ون بن سکتے ہیں: گڈکری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in قومی خبریں
A A
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی آٹوموبائل انڈسٹری کی ملک کی معیشت میں اہم شراکت ہے اور یہ دنیا میں پہلے نمبر پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مسٹر گڈکری نے گھریلو آٹوموبائل مینوفیکچررز کی تنظیم ایس آئی اے ایم کے سالانہ کنونشن میں کہا کہ کچھ سال پہلے ہندوستانی آٹوموبائل انڈسٹری دنیا میں ساتویں نمبر پر تھی، آج ہم جاپان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سب کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ، اگر آپ سب مل کر کام کریں تو ہم دنیا میں آٹوموبائل سیکٹر میں نمبر ون بن سکتے ہیں۔ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم کے خواب میں اس صنعت کا سب سے اہم کردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 40 فیصد فضائی آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ حکومت اب آلودگی کو کم کرنے کے لیے بائیو فیول کو فروغ دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ بی ایس سیون معیار لانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کے بارے میں مسٹر گڈکری نے کہا کہ ای20 (20 فیصد مرکب) سے آگے کوئی قدم اٹھاتے ہوئے آٹوموبائل انڈسٹری کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر ای 20 کے خلاف حالیہ مہم کو ” پیڈ” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ مہم ایتھانول کے خلاف تھی لیکن اسے سیاسی طور پر نشانہ بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایتھنول پیٹرولیم کی درآمدات کا متبادل ہے ، اس سے آلودگی کم ہوتی ہے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے آٹوموبائل انڈسٹری کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کی جانچ کے مراکز قائم کریں اور اسکریپنگ کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرانی گاڑیوں کو ختم کرکے نئی گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں چھوٹ کے لیے حکومت کے اندر بھی لابنگ کر رہے ہیں۔ ملک میں ہر سال 60 لاکھ ٹن اسکریپ اسٹیل درآمد کیا جاتا ہے جب کہ نئی اسکریپ پالیسی لانے کے بعد اب 3.76 لاکھ ٹن اسکریپ اسٹیل کو اندرون ملک فراہم کیا جارہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمہوریت میں حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہمارا آئینی حق ہے : اے اے پی

Next Post

آٹوموبائل انڈسٹری میں خود انحصاری کے لیے صنعت ورلڈ اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا – مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

آٹوموبائل انڈسٹری میں خود انحصاری کے لیے صنعت ورلڈ اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا - مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.