جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’نئے فوجداری قوانین دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کو مضبوط بنانے کا بڑا قدم‘

ایک تاریخی تبدیلی ہے، جس سے بھارت کا عدالتی نظام نوآبادیاتی دور کی باقیات سے آزاد ہو گیا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۱ ستمبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ بھارت کے نئے فوجداری قوانین ملک کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو مضبوط کریں گے اور معاشرے سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں مددگار ہوں گے۔
جموں کشمیر پولیس پبلک اسکول بمنہ میں خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ یہ نئے قوانین تقریباً ۱۵۰ سال بعد نوآبادیاتی دور کے فوجداری انصاف کے اصولوں کی جگہ لے چکے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی تبدیلی ہے، جس سے بھارت کا عدالتی نظام نوآبادیاتی دور کی باقیات سے آزاد ہو گیا ہے اور اس کا زور کمزور طبقات کے تحفظ پر ہے۔
اہل جی نے کہا ’’یہ تینوں قوانین نے ہمارے فوجداری انصاف کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور توجہ کو صرف سزا کے بجائے متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ یہ عمل۲۰۱۹ میں شروع ہوا‘جب وزیر اعظم مودی نے تمام برطانوی دور کے قوانین کے جائزے کا حکم دیا۔ ’’اس کے بعد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فیڈ بیک اکٹھا کیا گیا تاکہ نئے قوانین مرتب کیے جائیں، جن کا مقصد سب کے لیے انصاف اور برابری پیدا کرنا ہے۔‘‘
سنہا نے مزید کہا کہ نئے قوانین نے نوآبادیاتی جبر کے نظام کا خاتمہ کر دیا ہے، پرانے سامراجی قانونی ڈھانچے کو ختم کیا ہے اور سنگین جرائم کے لیے فرانزک تحقیقات کو لازمی قرار دیا ہے۔
ایل جی نے ان تبدیلیوں کے بارے میں عوامی بیداری کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جموں و کشمیر پولیس، محکمہ تعلیم اور محکمہ قانونی خدمات کو آگاہی مہم جاری رکھنی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ کرائم برانچ کشمیر نے یہ مہم منعقد کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسی طرح کی کوششیں کرائم برانچ جموں اور ضلعی سطح پر بھی کی جائیں گی۔‘‘
سنہا نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار بھارتی قانون میں دہشت گردی کو واضح طور پر اس عمل کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو قومی اتحاد، عوامی سلامتی یا امن کو خطرے میں ڈالے۔ ’’یہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کو مضبوط کریں گے اور خطے کو اس کے اثرات سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
سنہا کا کہنا تھا’’وزارت داخلہ کو۳ہزار۲سو سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں۔ ۲۰۲۰اور۲۰۲۱کے دوران ہونے والی مشاورت میں۲سو سے زیادہ سینئر پولیس افسران نے حصہ لیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی فوجداری قانون پر اتنا وسیع مکالمہ کبھی نہیں ہوا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈرافٹنگ کے عمل کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے قوانین کو ترجیح دی گئی۔
ایل جی نے کہا’’بدلتے ہوئے معاشرے میں نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دفعات شامل کی گئی ہیں، اور قانونی کارروائیوں میں رفتار کو یقینی بنانے کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا ہے ’’انصاف کے لیے ایک اہم خصوصیت تین سال کی ٹائم لائن ہے جو ایف آئی آر درج کرنے سے لے کر سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ سات سال سے زیادہ کی سزا والے جرائم میں فرانزک تفتیش اب لازمی ہے ۔انہوں نے برطانوی راج میں متعارف کرائے گئے بغاوت کے قانون کو مکمل طور پر ہٹانے کا بھی ذکر کیا۔
سنہا کا کہنا تھا’’قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانونی نظام کی تمام سطحوں پر صلاحیت سازی کا عمل جاری ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی مدد سے جموں و کشمیر بھر میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ اصلاحات انصاف، آزادی اور بھائی چارے کی آئینی اقدار سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے کہا’’ہماری روایت میں انصاف کی ابتدا ریاست سے ہوتی ہے ، یہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ہر کسی تک پہنچ جائے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ کے ٹھوکر محلہ میں دھماکہ

Next Post

چنار کور کمانڈر کاجنوبی کشمیرکا دورہ‘ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

چنار کور کمانڈر کاجنوبی کشمیرکا دورہ‘ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.