منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈھاکہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں ‘بنگلہ دیش اسلامی چھاترا شبر’ کامیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

ڈھاکہ، 10 ستمبر (یو این آئی) ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیم ‘بنگلہ دیش اسلامی چھاترا شبر’ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، چھاترا شِبر کے نامزد امیدواران نائب صدارت، جنرل سیکرٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیت گئے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدارت کے لیے اسلامی چھاترا شبر کے صادق قیم 14042ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(سربراہ خالدہ ضیا) کی حامی طلبہ تنظیم چھاترا دَل کے عابد الاسلام نے 5708 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ شمیم حسین نے 3389 ووٹ اور امامہ فاطمہ 3389 ووٹ کرسکیں۔
چھاترا شبر کے ایس ایم فرہاد جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے 10794 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے جبکہ چھاترا دل کے تنویر حمیم نے 5283 ووٹ اور مگمولرباسو 4949 ووٹ حاصل کرسکے ۔
اسلامی چھاترا شبر کے محمد محی الدین اسسٹنٹ جنرل سکریٹری کی نشست کے لیے 11772 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ، چھاترا دل کے تنویر الہادی نے 5064 ووٹ اور اشریفہ خاتون 900 ووٹ حاصل کرسکیں۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی سطح پر نائب صدر، جنرل سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سمیت یونین کی 28 نشستوں کے لیے 471 امیدوار آمنے سامنے تھے ، صدر کا عہدہ نہیں ہے ، اس کے علاوہ یونیورسٹی کے 18 ہالز کی سطح پر بھی 234 نشستوں کے لیے یونین کے انتخابات ہوئے ہیں، جن پر 1035 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔
گزشتہ سال کوٹہ مخالف تحریک کا ڈھاکہ یونیورسٹی ہی سے آغاز ہوا تھا جو بعدازاں حکومت مخالف طلبہ انقلاب میں تبدیل ہوگئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ابتدا میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیم ‘اسلامی چھاترا شبر’ نے اس احتجاج کی کھلے عام قیادت نہیں کی تھی، تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر کے کارکن پسِ پردہ احتجاج میں شامل تھے ، بعض مقامات پر مظاہروں اور ہڑتالوں کے دوران شبر کے طلبہ سامنے آئے ، مگر انہوں نے اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس قیادت اس بار بچ نکلی، اگلی بار نہیں چھوڑیں گے : اسرائیلی سفیر

Next Post

نیٹو اور برطانوی سربراہان کا یوکرین کے لیے مضبوط فوجی معاونت کا عندیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post

نیٹو اور برطانوی سربراہان کا یوکرین کے لیے مضبوط فوجی معاونت کا عندیہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.