جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایس آئی اے کا کپوارہ میں سم کارڈ بیچنے والے کے گھر پر چھاپہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے ) نے سم کارڈوں کا غلط استعمال کرنے اور غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں ، اعانت کاروں اور منشیات اسمگلروں کی جانب سے سم کارڈ کا غلط استعمال کرنے کے حوالے سے درج کیس ۱۴/۲۰۲۲کے سلسلے میں ایس آئی اے نے شمالی ضلع کپواڑہ میں دو مقامات پر چھاپہ ماری کی۔انہوں نے کہاکہ جاوید احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن محلہ گنواری گگلوسہ کپواڑہ جو کہ بٹ ٹیلی کام دکان کا پراپرائٹر ہے کے گھر کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ دکاندار نے ٹیلی کام ریگولیشن کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور جعلسازی کے ذریعے سم کارڈ فروخت کئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بٹ ٹیلی کام نے جنگجو اعانت کاروں اور ملی ٹینٹ تنظیموں کے ہمدرد ، منشیات اسمگلروں سے منسلک افراد کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کے تحت مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز کی فروخت میں ملوث ہیں۔
ایس آئی اے ترجمان کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ سم کارڈ کی اجرائی کیلئے ریکارڈ کی جعلسازی ہوئی ہے جس میں مختلف ناموں اور شناختوں کے ساتھ متعدد سم کارڈ بنانے کی خاطر ایک ہی شخص کے فوٹو گرام استعمال میں لائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی چھان بین کی جارہی ہے کہ آیا یہ واحد طریقہ ہے یا سم کارڈ حاصل کرنے کے لئے درکار دستاویزات کی جعلسازی کے لئے دیگر طریقہ کار اختیار کئے جار ہے ہیں۔
ایس آئی اے ترجمان نے مزید بتایاکہ دھوکہ دہی کے ذریعے تیار کئے گئے سم کارڈ کا استعمال کتنے جنگجووں ، اْن کے ساتھیوں ، منشیات اسمگلروں اور اسلحہ وگولہ بارود لانے لیجانے فراہم کئے گئے ہیں اس کی بھی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد ، ڈیجیٹل مواد ، سم کارڈز ، ایس ڈی کارڈس ، ڈسکس ، بینک سلیپس اور دوسرے اہم کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ بھی جموں وکشمیر کے مختلف پولیس تھانوں میں درج کیسوں کی تحقیقات میں جڑی ہوئی ہے۔
ایس آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتک ۱۴ہزار کے قریب سم کارڈ غیر قانونی اور جعلسازی کے ذریعے فروخت کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہ جموںکشمیر میں ۲۸ہزار سم کارڈ فروشوں میں سے ایسے ایک ہزار سم کارڈ فروخت کرنے والے افراد ہیں جن پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں کیونکہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں صوبے میں ۵۳ اور وادی میں ۱۵ کورونا وائرس کے مثبت کیس درج

Next Post

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ‘فوج کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ‘فوج کا دعویٰ

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ‘فوج کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.