جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in کھیل
A A
ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 08 ستمبر (یواین آئی) سوریہ کمار یادو کی قیادت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے والے آئندہ ایشیا کپ 2025 میں سنجو سیمسن سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ٹی-20 میں بطور وکٹ کیپر بلے باز سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں سنجو سیمسن کے ’نو لک سکس‘ (بغیر دیکھے لگایا گیا چھکا) کی بھی خوب چرچہ ہوئی تھی۔ جب وہ فارم میں ہوتے ہیں تو ان کے بلے کو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ کیرالا لیگ میں انہوں نے صرف پانچ میچوں میں 30 چھکے لگاکر یہ ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی ٹی-20 کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ایشیا کپ میں ان کو پلیئنگ الیون میں رکھنا ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ البتہ یہ ابھی طے نہیں ہے کہ وہ کس نمبر پر کھیلنے اتریں گے۔
سنجو اس ایشیا کپ میں دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ دراصل دھونی کے نام کسی وکٹ کیپر کے ذریعے بین الاقوامی ٹی-20 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 85 میچوں میں 52 چھکے لگائے ہیں۔ ابھی تک کوئی وکٹ کیپر بلے باز یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا، لیکن سنجو سیمسن اس کے بہت قریب ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس وقت مکمل فارم میں ہیں۔ فی الحال سنجو 36 چھکے لگا چکے ہیں اور دھونی سے صرف 17 چھکے پیچھے ہیں۔ ایسے میں یہ امکانات کافی ہیں کہ سنجو سیمسن ایشیا کپ میں ہی دھونی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں۔ سنجو کے بعد رشبھ پنت کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 35 چھکے لگائے ہیں اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستان کی ٹیم پریکٹس کے لئے دبئی روانہ ہو چکی ہے۔ سنجو بھی ٹیم میں شامل ہیں اور اسی لئے انہوں نے کیرالا لیگ درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں ان کا جارحانہ کھیل کسی سے چھپا نہیں ہے۔ کیرالا لیگ میں انہوں نے صرف پانچ میچ کھیلے، جن میں 368 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 24 چوکے اور 30 چھکے لگائے۔ ان میچوں میں انہوں نے چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی۔ ان کا ایک گیند پر 13 رن بنانا بھی خاص چرچہ میں رہا تھا۔ اسی لیگ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 186 رہا، جو واقعی قابلِ تعریف ہے۔
گزشتہ ایک سال میں ہی سنجو نے ٹیم انڈیا کے لئے بین الاقوامی ٹی-20 کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ زبردست فارم میں ہیں، ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ انہیں کس نمبر پر بلے بازی کے لئے بھیجا جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ کہ وہ دھونی کا سب سے زیادہ چھکے لگانے والا ریکارڈ توڑ پاتے ہیں یا نہیں۔

 

 

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل میں پنجاب کنگز سے کھیلنے کے دوران میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا :کرس گیل

Next Post

ممتاز اورنو نیت کی ہیٹ ٹرک ،ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 12-0 سے روندا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
ممتاز اورنو نیت کی ہیٹ ٹرک ،ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 12-0 سے روندا

ممتاز اورنو نیت کی ہیٹ ٹرک ،ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو 12-0 سے روندا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.