جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل میں پنجاب کنگز سے کھیلنے کے دوران میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا :کرس گیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in کھیل
A A
یقین نہیں آرہا آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہوگئے، کرس گیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

نئی دہلی، 08 ستمبر (یواین آئی) ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز سے کھیلنے کے دوران ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ لیگ میں سینئر کھلاڑی ہونے کے باوجود مجھے نئے کھلاڑی کی طرح سمجھا گیا۔
گیل نے انکشاف کیا کہ کنگز الیون میں میرا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے میرے ساتھ بچوں جیسا رویہ اختیار کیا۔ اپنی زندگی میں پہلی بار مجھے لگا کہ میں ڈپریشن میں جا رہا ہوں۔
شبھانکر مشرا کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے، کرس گیل نے اپنے جذباتی اور مشکل وقت کو یاد کیا، جب وہ پنجاب کنگز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔
آئی پی ایل لیجنڈ گیل نے یوٹیوب پر شبھانکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں اپنے آئی پی ایل کیریئر پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے کپتان راہل نے مجھے سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن میں ڈپریشن میں جانے لگا تھا۔
گیل نے پوڈکاسٹ میں کہا: "پنجاب میں مجھے سینئر کھلاڑی کی طرح نہیں سمجھا گیا۔ زندگی میں پہلی بار میں ڈپریشن میں جانے لگا تھا۔ انل کمبلے (کوچ) سے بات کرتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ میں ان کے کام اور فرنچائز کے طریقوں سے بہت مایوس تھا۔”
گیل نے مزید بتایا: "پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے مجھے سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا تھا، ’کرس رُک جاؤ، تم اگلا میچ کھیل رہے ہو،‘ لیکن میں نے صرف یہ کہا کہ آپ کو آگے کے لئے نیک تمنائیں۔ پھر میں نے اپنا بیگ پیک کیا اور وہاں سے چلا گیا۔”
گیل نے 2009 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے آئی پی ایل ڈیبیو کیا۔ دو سیزن کھیلنے کے بعد 2011 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں خرید لیا۔ بنگلور میں انہوں نے سب سے طویل وقت گزارا اور اپنی ٹیم کو دو بار فائنل تک پہنچایا۔ بنگلور کے لئے انہوں نے پانچ سنچریاں بنائیں اور آئی پی ایل میں 175 رنز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی بنایا۔
2018 میں گیل کو پنجاب کنگز نے خریدا۔ ابتدائی دو سیزنز میں انہوں نے بالترتیب 11 اور 13 میچ کھیلے۔ پھر 2020 میں گیل کو صرف سات میچوں میں موقع ملا۔ 2021 میں انہیں 10 میچ کھلائے گئے، جن میں وہ صرف 193 رنز بنا سکے۔ اس سیزن کے دوران ہی وہ پنجاب کنگز کو چھوڑ کر چلے گئے۔ اس کے بعد گیل کبھی آئی پی ایل نیلامی میں نہیں بکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقہ کو کپتان باووما کی فٹنس کی فکر لاحق

Next Post

ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.