جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی ایس ٹی میں تعلیم اور اسٹیشنری کے سامان میں چوٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 4 ستمبر (یواین آئی) تعلیم ایک بنیادی انسانی حق ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی کا ستون ہے ۔ جب حکومتیں تعلیمی نظام کو سہل، سستا اور عام فہم بناتی ہیں، تو وہ قوم کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہیں۔ تاہم، ہندوستان میں جب سے جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) نافذ کیا گیا ہے ، تعلیم اور اسٹیشنری کے سامان پر اس کا براہِ راست اثر دیکھا گیا ہے ۔
جی ایس ٹی ایک بالواسطہ ٹیکس ہے جو یکم جولائی 2017 کو ہندوستان میں نافذ کیا گیا۔ اس کا مقصد مختلف ریاستی و مرکزی ٹیکسز کو ختم کرکے ایک واحد نظام لانا تھا۔ لیکن اس نئے نظام نے کچھ ایسے شعبوں کو بھی متاثر کیا جو پہلے سے ہی مالی طور پر دباؤ میں تھے ، جیسے کہ تعلیم اور اسٹیشنری کا شعبہ۔
تعلیم کا شعبہ بظاہر "ٹیکس فری” قرار دیا گیا ہے ، لیکن حقیقت میں بہت سی ایسی خدمات جن کا تعلیم سے گہرا تعلق ہے ، ان پر جی ایس ٹی عائد ہے ، جیسے : پرائیویٹ کوچنگ سینٹرز: ان پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگتا تھا، جو کہ طلبہ کی مالی بوجھ میں اضافہ کرتا تھا۔ لیکن اب اسے کم کرکے صفر کردیا گیا ہے ۔
آن لائن تعلیمی پلیٹ فارمز: ان پر بھی جی ایس ٹی عائد ہے ، حالانکہ موجودہ دور میں آن لائن تعلیم بہت اہمیت رکھتی ہے ۔
تعلیمی اداروں کی خریداری پر جی ایس ٹی: جب اسکول یا کالج اسٹیشنری، فرنیچر یا دیگر اشیاء خریدتے ہیں، تو انہیں جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا ہے ، جس سے مجموعی اخراجات بڑھتے ہیں۔
اسٹیشنری کے سامان پر جی ایس ٹی طلبہ کے استعمال میں آنے والے اسٹیشنری کے بیشتر سامان پر جی ایس ٹی لاگو ہوتا تھا، جیسے :
اشیاء جی ایس ٹی ریٹ قلم، پینسل، ربڑ، شارپنر 12 فیصد، کاپی، رجسٹر 12، پرنٹر، کاغذ 1ٍ8 فیصد، اسکول بیگ 18 فیصد لگتا تھا جسے اب صفر کردیا ہے یعنی ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ہے ۔
ان بلند ٹیکس کی شرحوں کی وجہ سے اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا، جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے اب اس میں کافی حد تک کمی ہوجائے گی، جس کا براہِ راست اثر عام طلبہ، خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کے بچوں پر پڑے گا۔ جس کی وجہ سے والدین اور عام متوسط طبقوں پر اس کا بوجھ بہت حد تک کم ہوجائے گا۔ ٹیکس میں کمی وجہ سے طالب علموں کو تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جی ایس ٹی اصلاحات کا بھرپور خیر مقدم

Next Post

ہندوستان اور سنگاپور نے باہمی تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے روڈ میپ تیار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ہندوستان اور سنگاپور نے باہمی تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے روڈ میپ تیار کیا

ہندوستان اور سنگاپور نے باہمی تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے روڈ میپ تیار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.