پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

 سیمی کون انڈیا :ڈیپ ٹیک الائنس کی تشکیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in قومی خبریں
A A
 سیمی کون انڈیا :ڈیپ ٹیک الائنس کی تشکیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں ڈیپ ٹیک کمپنیوں کو فروغ دینے کے لیے وینچر کیپیٹل کمپنیوں کے ایک گروپ نے سیمی کون انڈیا 2025 کے پہلے دن انڈیا ڈیپ ٹیک الائنس (آئی ڈی ٹی اے ) کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ بانی اراکین نے ایک ارب ڈالر کے سرمائے کا عہد کیا ہے ۔
وینچر کیپیٹل کمپنی سیلسٹا کیپیٹل کے بانی منیجنگ پارٹنر شری رام وِشو ناتھن نے دوارکا کے یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ‘آج مجھے سرکردہ عالمی اور ہندوستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد کی جانب سے انڈیا ڈیپ ٹیک الائنس (آئی ڈی ٹی اے ) کے قیام کا اعلان کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ صنعت کا اتحاد ہے جو ہندوستان میں متحرک ڈیپ ٹیک ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے مختلف فریقین کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔’
مسٹر وِشو ناتھن نے کہا کہ آئی ڈی ٹی اے کا مقصد ہندوستان میں ڈیپ ٹیک کمپنیوں کی تعمیر کے لیے نجی سرمایہ اور مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دنیا کو اپنی خدمات فراہم کر سکیں اور امریکا-ہندوستان کاریڈور کو مزید مضبوط بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی ممبران نے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں رکنیت بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں خاصا اضافہ ہونے کی امید ہے ۔
بانی اراکین میں سیلسٹا کیپیٹل کے علاوہ ایکسیل، پریم جی اِنویسٹ، بلُوم وی سی، گاجا کیپیٹل، آئی بی ایس، ڈریم وینچرز اور ٹینیسٹی وینچرز شامل ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں طویل المدتی ٹیکنالوجی کی ترقی پر یقین رکھنے والی مزید کمپنیوں سے آئی ڈی ٹی اے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
مسٹر وِشنو ناتھن نے کہا کہ ‘عالمی اختراع کا اگلا زینہ ڈیپ ٹیک ہے ۔ یہ اگلی نسل کے جدت پسند اسٹارٹ اپس تیار کرنے کا موقع ہے جن میں پوری دنیا کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے اور اس کے لیے ہندوستان سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنگاپور کے وزیر اعظم ہندوستان کے دورے پر، دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

Next Post

پاکستان کو پہلے میچ میں عراق سے بڑی شکست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

پاکستان کو پہلے میچ میں عراق سے بڑی شکست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.