پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سنگاپور کے وزیر اعظم ہندوستان کے دورے پر، دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in قومی خبریں
A A
سنگاپور کے وزیر اعظم ہندوستان کے دورے پر، دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی) سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کی شام یہاں پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے ۔
سنگاپور کے وزیر اعظم کا ہندوستانی صنعت و تجارت کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ملاقات کا بھی پروگرام ہے ۔
امریکہ کی جانب سے کئی ممالک پر درآمدی محصولات عائد کیے جانے کے اعلان کے بعد، دنیا بھر میں جاری تجارتی کشیدگی کے درمیان ان کا ہندوستان کا یہ دورہ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔
وزیر اعظم مودی کی دعوت پر آ رہے مسٹر وونگ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔سنگاپور کے وزیر اعظم کی حیثیت سے یہ ان کا پہلاہندوستانی دورہ ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہونے والے اس دورے کو ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی نہایت اہم مانا جا رہا ہے ۔وہ بدھ کے روز مہاتما گاندھی کی سمادھی، راج گھاٹ جا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ہنر مندی کی ترقی، ڈیجیٹل تعاون، ہوا بازی، خلائی شعبے اور جہاز رانی کے میدان میں کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے ۔وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی شراکت داری سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جا سکتا ہے ۔
سرکاری معلومات کے مطابق، جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم وونگ کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوں گے ، جس کے بعد وزیر اعظم ان کے اعزاز میں ایک ضیافت (ڈنر) کا بھی اہتمام کریں گے ۔وزیر اعظم وونگ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے ۔سنگاپور کے وزیر خزانہ کے طور پر، وہ ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کریں گے ۔ان کا وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے ۔
وہ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریں گے ۔سنگاپور، ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہندوستان کی ‘‘ایکٹ ایسٹ’’پالیسی میں شامل ایک کلیدی ملک ہے ۔ستمبر 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سنگاپور دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک بڑھایا گیا تھا۔
دونوں وزرائے اعظم کی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مضبوط اور کثیرجہتی تعاون کا جائزہ لیا جائے گا،مستقبل میں تعاون کے لیے ایک روڈ میپ پر بات چیت کی جائے گی،اس کے علاوہ، وہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے ۔وزیر اعظم مودی کے گزشتہ سال سنگاپور کے دورے کے دوران بھی دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جامع جائزہ لیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی پولیس نے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کیا، تین گرفتار

Next Post

 سیمی کون انڈیا :ڈیپ ٹیک الائنس کی تشکیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
 سیمی کون انڈیا :ڈیپ ٹیک الائنس کی تشکیل

 سیمی کون انڈیا :ڈیپ ٹیک الائنس کی تشکیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.