پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی لابی کا کانگریس پر اثر کم ہوتا جا رہا ہے :ٹرمپ کا اعتراف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

(یو این آئی)
لندن/۲ستمبر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ واشنگٹن میں اسرائیل کی طاقتور لابی کانگریس میں اپنا اثر و رسوخ کھو رہی ہے ۔
پیر کے روز شائع ہونے والے اخبار ڈیلی کالر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں اسرائیل کی حمایت دو دہائی قبل اسرائیل کے غلبے کے مقابلے میں ’ماضی کی بات‘ہے ۔
ٹرمپ نے کہا ’’ میں آپ کو بتاؤں گا کہ اسرائیل کے پاس کانگریس میں کسی بھی چیز یا ادارے یا کسی بھی کمپنی، کارپوریشن یا ریاست کی سب سے مضبوط لابی تھی جسے میں نے کبھی دیکھا ہے ۔ آج، اس کے پاس اتنی مضبوط لابی نہیں ہے ۔ یہ حیرت انگیز ہے ‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں آپ اسرائیل کے بارے میں برا نہیں بول سکتے تھے اور اب بھی سیاست میں رہ سکتے ہیں لیکن اب ڈیموکریٹک کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور ان کے ترقی پسند اتحادیوں جیسی شخصیات نے بحث کو تبدیل کر دیا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ اسرائیل سب سے مضبوط لابی تھی جو میں نے اب تک دیکھی ہے ، کانگریس پر ان کا مکمل کنٹرول تھا مگر حیران ہوں کہ اب وہ نہیں ہے
یہ تبصرہ مارچ میں پیو ریسرچ سینٹر کے ایک سروے کے بعد سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ۵۳فیصد امریکی بالغ افراد اسرائیل کو ناپسندیدہ سمجھتے ہیں جبکہ۲۰۲۲ میں یہ شرح ۴۲فیصد تھی۔
اسی عرصے میں۵۰سال سے کم عمر کے ریپبلکنز میں منفی خیالات ۳۵فیصد سے بڑھ کر۵۰فیصد ہو گئے ۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف حملے اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے اصرار کیا کہ وہ اپنی صدارت کے دوران اسرائیل کے مضبوط حامی رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اسرائیل ’تعلقات عامہ کی دنیا‘کھو رہا ہے اور غزہ میں ہونے والے قتل عام سے اس کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
ٹرمپ نے ۷؍اکتوبر کو ہونے والے اچانک حملے کے بارے میں کہا ’آپ کے پاس ایسے لوگ ہیں جو اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ ایسا کبھی ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ تعلقات عامہ کی دنیا میں ناکام ہو رہے ہیں اور یہ انہیں نقصان پہنچا رہا ہے ‘۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کے حلقے میں دائیں بازو کی اہم شخصیات طویل عرصے سے اسرائیل نواز موقف سے الگ ہو گئی ہیں۔
ریپبلکن رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے حال ہی میں اسرائیل پر غزہ میں ’نسل کشی‘کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ٹرمپ کے سابق حکمت عملی ساز اسٹیو بینن نے کہا تھا کہ اسرائیل حقیقی معنوں میں امریکہ کا اتحادی نہیں ہے اور انھوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے کیمپ کو ناقابل اعتماد قرار دیا ہے ۔ اسی موقف کو اپنانے والے ایک اور ممتاز ریپبلکن قانون ساز تھامس میسی ہیں۔
دائیں بازو کی دیگر اہم شخصیات میں سیاسی مبصرین جیسے کینڈس اوونز، نک فوینٹس، ٹکر کارلسن اور دیگر شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائس آف امریکہ نے ۸۳سال بعد اپنے بنیادی آپریشنز باضابطہ طور پر بند کردیے 

Next Post

سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد ہلاک

سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.