بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

افغانستان کی جیت میں راشد خان نے ٹی-20 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بنایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in کھیل
A A
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

شارجہ، 02 ستمبر (یو این آئی) افغانستان کے راشد خان نے اپنی شاندار ساکھ کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات پر افغانستان کی جیت کے ساتھ ہی وہ مردوں کی ٹی-20 وکٹوں کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔
لیگ اسپنر نے ایک بار پھر بہترین گیندبازی کی اور پیر کی رات 38 رنز کی جیت میں 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فارمیٹ میں 165 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔
شرف الدین اشرف نے خطرناک بلے باز محمد وسیم (67 رنز، 37 گیندیں) کو آؤٹ کیا تھا، جس کے بعد راشد نے فوراً ہی آصف خان (1) کو آؤٹ کر کے میچ افغانستان کے حق میں کر دیا۔
ایتن ڈی سوزا (12) کو آؤٹ کرنے کے بعد راشد ٹم ساوتھی کے برابر آ گئے۔ پھر اپنے اسپیل کی آخری گیند پر دھروو پاراشر (1) کو آؤٹ کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ دھروو کا کیچ متبادل فیلڈر محمد اسحاق نے لیا۔
یہ افغانستان کی سہ رخی سیریز میں پہلی جیت ہے۔ پہلے میچ میں وہ پاکستان سے 39 رنز سے ہارا تھا۔
اس سے قبل، ابراہیم زدران اور صدیق اللہ کے درمیان 84 رنز کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔ پھر کریم جنت اور 2024 کے آئی سی سی مرد ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بلے بازی سے ٹیم 188 رنز تک پہنچی، جس میں آخری تین اوورز میں بنائے گئے 49 رنز شامل تھے۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق، راشد اور افغانستان کے سامنے یو اے ای کو کوئی مضبوط پارٹنر نہ مل سکا، سوائے راہل چوپڑا کے، جنہوں نے 35 گیندوں پر ناٹ آوٹ 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹر یلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Next Post

ولیمز اور ٹیلر کی واپسی، سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے زمبابوے ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
ولیمز اور ٹیلر کی واپسی، سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے زمبابوے ٹیم کا اعلان

ولیمز اور ٹیلر کی واپسی، سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے زمبابوے ٹیم کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.