بدھ, اگست 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

چین کا امریکہ اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-29
in ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
چین کا امریکہ اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے

انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ جوہری مذاکرات میں چین کی شرکت کی امید ظاہر کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین نے امریکہ اور روس کے ساتھ سہ فریقی ایٹمی مذاکرات میں شمولیت کے امکان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے انکار کردیا۔
چین نے بدھ کو کہا کہ وہ امریکہ اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ وہ بیجنگ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے پیر کے روز کہا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بات چیت کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کے خیال میں ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ایک بہت بڑا مقصد ہے، روس اس کے لیے تیار ہے اور ان کا خیال ہے کہ چین بھی تیار ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو پھیلنے نہیں دے سکتے اور ہمیں انہیں روکنا ہوگا۔
سرد جنگ کے پرانے حریف روس اور امریکہ دنیا کے تقریباً 90 فیصد ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں، تاہم 2023 میں ماسکو نے واشنگٹن کے ساتھ باقی رہ جانے والے آخری ہتھیاروں پر قابو پانے کے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
جب ٹرمپ کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جی آکون نے بدھ کو کہا کہ امریکہ اور روس کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں چین کی شرکت نہ تو معقول ہے اور نہ ہی حقیقت پسندانہ۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے لحاظ سے چین اور امریکہ ایک سطح پر بالکل نہیں ہیں، سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
بیجنگ نے کہا کہ وہ اصولی طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے لیکن اس نے بارہا امریکہ کی طرف سے روس کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت کو مسترد کیا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے 2024 کے اندازوں کے مطابق امریکہ کے پاس 3 ہزار 708 ایٹمی وار ہیڈز ہیں اور روس کے پاس 4 ہزار 380 (ریٹائرڈ وار ہیڈز کے علاوہ)، جب کہ چین کے پاس 500 ہیں جو 2023 کے مقابلے میں 90 زیادہ ہیں، ان کے بعد فرانس (290) اور برطانیہ (225) ہیں۔
بیجنگ نے بدھ کو کہا کہ وہ اپنی ایٹمی قوت کو قومی سلامتی کے لیے درکار کم سے کم سطح پر برقرار رکھتا ہے اور کسی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

Next Post

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نے سالانہ رپورٹ ’’ناری 2025‘‘ جاری کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے
عالمی خبریں

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے

2026-08-18
انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک
عالمی خبریں

انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک

2026-08-18
ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان

2026-08-18
مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت
عالمی خبریں

مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت

2026-08-18
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
عالمی خبریں

پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے

2026-08-18
عالمی خبریں

آسٹریلیا: بونڈی بیچ حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں بندوق واپسی اسکیم شروع ہوگی

2026-08-18
عالمی خبریں

روس کے بیلگورود پر یوکرین کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک

2026-08-18
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کی طارق کے دورہ ہند کے لیے ‘سازگار ماحول’ بنانے کی اپیل

2026-08-18
Next Post

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نے سالانہ رپورٹ ’’ناری 2025‘‘ جاری کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.