جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبھمن گِل نے اپنی بلے بازی سے ناقدین کوزبردست جواب دیا: پارتھیو پٹیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-09
in کھیل
A A
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

نئی دہلی// ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بلے بازی سے ناقدین کو زبردست جواب دیا ہے ’فالو دی بلیوز‘ پر گفتگو کرتے ہوئے، جیو ہوسٹار کے ماہر پارتھیو پٹیل نے 2025 کے انگلینڈ دورے کے دوران شبھمن گل کی کارکردگی پر کہا، "چار سنچریاں، 75.40 کی اوسط اور 750 سے زیادہ رنز وہ بھی مختلف حالات میں بنائے گئے جب وہ پہلی بار بلے بازی کے لیے اترے، تو سوال اٹھے: کیا وہ وہاں اچھا کھیل پائیں گے؟ کیا وہ مستقل کارکردگی دکھا پائیں گے؟ لیکن دیکھیے، انہوں نے کس طرح جواب دیا۔ ہیڈنگلے میں پہلی اننگز میں 147 رنز۔ دوسری اننگز میں کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ بڑی اننگز کے بعد جلد آؤٹ ہو گئے۔ پھر ایجبیسٹن میں پہلی اننگز میں 269 رنز بنائے۔ دوبارہ یہ بات ہوئی کہ یہ ناکافی ہو سکتا ہے، مگر انہوں نے دوسری اننگز میں 161 رنز بنا دیے۔ تیسرے ٹیسٹ میں وہ دونوں اننگز میں جلدی آؤٹ ہو گئے، اور ان کے فارم پر پھر سوالات اٹھنے لگے، حالانکہ وہ پچھلے میچ میں 430 رنز بنا چکے تھے۔ اور پھر مانچسٹر میں وہ سنچری آئی، ایک ایسے میچ میں جسے ہندوستان کو ڈرا کرانا تھا۔ جب بھی کوئی چیلنج آیا، جب بھی سوال اٹھے، گل نے اپنی بلے بازی سے ان کا عمدہ جواب دیا۔”
انگلینڈ سیریز کے دوران ہندوستان کی بلے بازی کی کارکردگی میں رویندر جڈیجہ کے اہم کردار پر بات کرتے ہوئے پارتھیو نے کہا، "جڈیجہ کے 516 رنز کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو دو بار بیٹنگ لائن کے بکھرنے کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں چھٹے اور ساتویں نمبر کے بلے بازکا تعاون نہایت اہم ہو جاتا ہے — اور رویندر جڈیجہ کا نام خودبخود سامنے آتا ہے، کیونکہ وہ اسی جگہ پر کھیلتے ہیں۔ جس طرح انہوں نے بلے بازی کی اور جو تسلسل دکھایا، وہ ہندوستان کے لیے بہت اہم تھا۔ یہ بات کے ایل راہل پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو رویندر جڈیجہ پر بھی۔ ایک سینئر کھلاڑی کے لیے ایسے لمحات میں ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا اہم ہوتا ہے، اور جڈیجہ نے اس سیریز میں یہ بخوبی کر دکھایا۔”
ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے پیچھے ہونے کے بعد آخری میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر لی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی ٹیرف میں مزید اضافہ:’دہلی اور ماسکو کے درمیان پرانے تعلقات اب اہم ہیں‘

Next Post

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی نئی نسل سے کیگیسو ربادا پُرجوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی نئی نسل سے کیگیسو ربادا پُرجوش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.