جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سپریم کورٹ نے جسٹس یشونت ورما سے سوالات کیے ، اگلی سماعت بدھ کو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-29
in عالمی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے نقدی برآمدہونے کے الزامات کاسامنا کررہے جسٹس یشونت ورما سے سوال کیا کہ انھو ں نے متعلقہ عدالتی داخلی تحقیقاتی کمیٹی کی جانچ مکمل ہونے اور رپورٹ پیش کرنے کا انتظار کیوں کیا۔
جسٹس دیپانکر دتا اور اے جی مسیح کی بنچ نے جسٹس ورما کی رٹ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ انہوں نے داخلی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے جواز کو کیوں چیلنج نہیں کیا اور اگر یہ آئینی دفعات کے خلاف ہے تو اس کے دائرۂ اختیار کو کیوں قبول کیا۔
بنچ نے جسٹس ورما کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل سے سوال کیاکہ ‘‘جب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تو آپ نے چیلنج کیوں نہیں کیا؟ آپ نے انتظار کیوں کیا؟ ججوں نے پہلے بھی ان کارروائیوں میں حصہ لینے سے گریز کیا ہے ’’۔بنچ نے پوچھا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ داخلی انکوائری رپورٹ صرف حقائق تلاش کرنے والی دستاویز ہے ، نہ کہ ثبوت اور وہ اس سے کیسے مطمئن ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ججوں کو (جانچ ) ایکٹ کے تحت ہونے والی انکوائری کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور حلف کے تحت ثبوت لینے کے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں نے داخلی طریقۂ کار کے تقدس کو برقرار رکھا ہے ۔
اس پر سینئر ایڈوکیٹ سبل نے جواب دیا کہ ‘‘لیکن پھر اسے (رپورٹ) میرے خلاف تصور نہیں کیا جا سکتا۔ میں حاضر ہوا ،کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ کمیٹی پتہ لگائے گی کہ یہ کس کی رقم ہے ’’۔
مسٹر سبل نے یہ بھی دلیل دی کہ چیف جسٹس آف انڈیا کے ذریعہ صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم سے درخواست گزار کو ہٹانے کی سفارش کرنا آئینی دفعات کے خلاف ہے ۔ کسی جج کو ہٹانے کی سفارش کرنا چیف جسٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ صدر اور وزیر اعظم کو رپورٹ بھیجنا غلط تھا کیونکہ تحریک مواخذہ ارکان پارلیمنٹ کوپیش کرنی تھی حکومت کو نہیں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ان کے کیس میں اختیار صدر کے پاس تھا، جس نے وزارتی کونسل کی مدد اور مشورے کے مطابق کام کیا، اس لیے داخلی انکوائری رپورٹ صدر اور وزیر اعظم کو بھیجی جائے ۔
مسٹر سبل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نقدی کی برآمدگی کے سلسلے میں جج کے خلاف کوئی کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے ۔ اس پر بنچ نے کہا کہ انھوں نے (درخواست گزار) نقدی کی موجودگی یا آگ لگنے کے واقعہ سے انکار نہیں کیا۔ پھر وکیل نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ نقدی کس کی تھی۔ اب سپریم کورٹ کیس کی اگلی سماعت بدھ کے روز کرے گی۔
اپنی درخواست میں، جسٹس ورما نے دہلی ہائی کورٹ میں جج ہونے کے دوران اپنی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر نقد رقم برآمد ہونے کے معاملے میں عدالت کی داخلی تفتیشی عمل کو چیلنج کیا ہے ۔ انہوں نے دہلی سے الہ آباد ہائی کورٹ میں اپنے تبادلے اور متعلقہ انکوائری کمیٹی کی طرف سے جج کے عہدے سے ہٹائے جانے کے جواز کو بھی چیلنج کیا ہے ۔
جسٹس ورما کو اس سال مارچ میں دہلی ہائی کورٹ سے ان کی بنیادی عدالت الہ آباد ہائی کورٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا جب ان کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر نقدی برآمد ہوئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا میں پھر ہنگامہ، کارروائی دن بھر کے لیے معطل

Next Post

افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ 38 سے زائد افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی
عالمی خبریں

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

2026-08-20
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
عالمی خبریں

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

2026-08-20
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان
عالمی خبریں

امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان

2026-08-20
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو

2026-08-20
اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
عالمی خبریں

اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-08-20
امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
عالمی خبریں

امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا

2026-08-20
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر امریکی کانگریس سے سیو امریکہ ایکٹ منظور کرنے کا مطالبہ

2026-08-20
عالمی خبریں

2026-08-20
Next Post
موگادیشو میں بم دھماکے، صومالی وزیرماحولیات بال بال بچ گئے

افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ 38 سے زائد افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.