جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 جی ایم سی سرینگر میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکمڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کیلئے نیم پلیٹ اور سفید اپرن پہننا لازمی قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-27
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

جموں کشمیر حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعے میں تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
جموں کشمیر کے نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر بصیر الحق چودھری کو اس واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں کچھ روز قبل ایک ڈاکٹر پر ایک تیمار دار نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج درج کیا تھا۔انکوائری افسر سے۵۱دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری افیسر کو۳۲جولائی کو کالج میں پیش آنے والے امن و امان کی صورتحال سے متعلق حقائق اور حالات کا معروضی اور جامع جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا”افسر واقعے کے فوری صوتحال کا جائزہ لے گا اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت کے سلسلے کی چھان بین کرے گا“۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران آپریٹنگ تھیٹرز (او ٹیز) کی بندش کے پیچھے وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ آیا بندش قابل گریز تھی نیز فرض میں غفلت یا قائم پروٹوکول کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کسی بھی فرد کی نشاندہی کرے گی۔
انہوں نے کہا”انکوائری افیسر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بڑھانے ، انتظامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور ادارے کے مجموعی کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے علاوہ ازیں مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تدارک اور احتیاطی اقدامات تجویز کیے جائیں“۔
ان کا کہنا ہے کہ سری نگر کے ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹر محمد اشرف حقاک کو اس معاملے میں پرزنٹنگ افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
اس دوران وزیربرائے صحت سکینہ اِیتو کی ہدایات پر محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموںکشمیر کے تمام سرکاری طبی اِداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کےلئے ڈیوٹی کے دوران سفید کوٹ (ایپرن) پہننا اور ان پر واضح طور پر نام و عہدہ درج ہونا لازمی قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں جن میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) اور آیوش کے تحت تعینات ڈاکٹرز بھی شامل ہیں اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران سفید ایپرن پہنیں اور ہمیشہ اَپنے پورے نام اور عہدے کے ساتھ واضح شناختی پلیٹ لگائیں۔
سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اِداروں کے سربراہان، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوںاور چیف میڈیکل اَفسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اَپنے اَپنے اِداروں میں ان احکامات پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔
یہ فیصلہ اس پس منظر میں لیا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مختلف سرکاری طبی اِداروں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی کے دوران ایپرن پہننے اور شناختی پلیٹ لگانے کے مقررہ اصولوں پر پوری طرح عمل نہیں کر رہے ہیںجس کی وجہ سے مریضوں کو طبی عملے کی شناخت کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور ہمارا عزم اور پاکستان کو فیصلہ کن جواب تھا:جنرل دیویدی

Next Post

ملک میں تیار کردہ ہتھےاروں سے دشمن کے ارادوں کو ناکام کیا :سیٹھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
Next Post
ملک میں تیار کردہ ہتھےاروں سے دشمن کے ارادوں کو ناکام کیا :سیٹھ

ملک میں تیار کردہ ہتھےاروں سے دشمن کے ارادوں کو ناکام کیا :سیٹھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.