ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرحد پار تربیتی کیمپوں میں 5 سے 7 سو کے قریب جنگجو موجود:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in تازہ تریں
A A
سرحد پار تربیتی کیمپوں میں 5 سے 7 سو کے قریب جنگجو موجود:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

سرینگر/۲۵جون
فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے با وجود پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے متصل قائم تربیتی کیمپوں میں پانچ سے سات سو کے قریب جنگجو موجود ہیں جبکہ لانچنگ پیڈس پر قریب ڈیڑھ سو جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کشمیر نشین ایک سینئر فوجی افسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے مظفر آباد، منشیرہ اور کوٹلی علاقوں میں ایل او سی کے قریب قائم تربیتی کیمپوں میں پانچ سے سات سو کے قریب جنگجو موجود ہیں۔
فوجی افسر نے کہا کہ لانچنگ پیڈس پر قریب ڈیڑھ سو جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ مئی کے آخر تک جنگجو ¶ں کی در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا اور جنگجو در اندازی کرنے کے لئے متبادل راستوں کو استعمال کر تے ہیں۔
فوجی افسر نے کہا کہ اب جنگجو در اندازی کرنے کے لئے پیر پنچال کے جنوبی علاقے کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس بھی آ رہی ہیں کہ کچھ لوگوں نے نیپال کے راستے سے در اندازی کی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ در اندازی کے امکانات ابھی بھی موجود ہیں تاہم ایل او سی پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی،جدید ساز وسامان کے استعمال اور سر وی لنس سے ان کوششوں میں نمایاں گراوٹ درج ہو رہی ہے ۔
فوجی عہدیدار نے کہا کہ سرحد پر سیکورٹی فورسز کی چوکسی اور انتظامات کو دیکھ کر جنگجو در اندازی کرنے کے لئے متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی کے آخر تک در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص گروپ نے در اندازی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کو سوپور اور بانڈی پورہ میں مار گرایا گیا۔
ٹارگیٹ ہلاکتوں کے بارے میں موصوف فوجی افسر نے کہا کہ اس کا مقصد یا تو سیکورٹی فورسز کو اشتعال دینا تھا یا لوگوں میں خوف و دہشت پھیلانا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں مبینہ غیر قانونی طور بیئر تیار کرنے میں ملوث فیکٹری سر بمہر:پولیس

Next Post

سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.