ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

خاتون سے ہیرائن برآمد‘کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-19
in تازہ تریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے منشیات سے وابستہ افراد کی تقریباً ۴۰ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
پولیس کے مطابق، تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۲/۱۷۵کے تحت درج کیس کے سلسلے میں محمد افضل بٹ ولد ثناء اللہ بٹ ساکن مومن ڈنجی بجبہاڑہ کی رہائشی جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی منشیات کے ذریعے حاصل کی گئی غیر قانونی دولت کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی۔
اسی طرح ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۰۲کے درج ایک اور کیس میں سبزار احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن واگہامہ بجبہاڑہ کی ہنڈائی کریٹا گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ رہائشی مکان اور گاڑی کی مشترکہ مارکیٹ قیمت تقریباً ۴۰لاکھ روپے ہے ۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے آگے آئیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ ضلع کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے ۔
اس دوران پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ترہگام علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ترہگام کی ایک پارٹی نے شمناگ کے نزدیک ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران کرال پورہ سے شمناگ کی طرف آنے والے ایک شخص کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گواہوں کی موجودگی میں تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے اچھی مقدار میں چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت فیصل احمد پرے ولد ولی محمد پرے ساکن ترہگام کپواڑہ کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترہگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔
اس دوران پولیس نے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک خاتون کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ایک ٹیم سرنکوٹ کے اولڈ تحصیل کے نزدیک معمول کی ناکہ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک خاتون کی تلاشی لی گئی جس کی تحویل سے۶گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
خاتون کی شناخت بشریٰ بی زوجہ مرحوم عبدالرشید ساکن سرنکوٹ اولڈ تحصیل کے طور پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کا عزم ظاہر ہوتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا:جموں میں اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت، سیکورٹی مزید سخت

Next Post

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.