منگل, اگست 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شیلنگ متاثرین کی امداد کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے:وزیر اعلیٰ

’ لگتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو کہا ہے کہ حالیہ پاکستانی شیلنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور حکومت جلد ہی اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رجوع کر کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کرے گی۔
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا’’تخمینے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ صرف دو اضلاع کی رپورٹوں کا انتظار ہے ۔ جیسے ہی یہ رپورٹیں موصول ہوں گی، ہم مرکز سے اس معاملے کو اٹھائیں گے اور متاثرین کیلئے ایک مناسب امدادی پیکیج کی کوشش کریں گے ‘‘۔
واضح رہے کہ یہ شیلنگ۷مئی کو ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد پیش آئی تھی۔
پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں۸سے ۱۰مئی کے درمیان ۲۷؍افراد جاں بحق اور ۷۰ے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
وزیر اعلیٰ نے ان سیاسی وفود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا’’میں ٹی ایم سی رہنماؤں کا شکر گزار ہوں جو سب سے پہلے یہاں آئے ۔ انہوں نے پونچھ کا دورہ کیا اور اب راجوری میں موجود ہیں۔ ان کے دورے ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ مشکل گھڑی میں ملک کے دیگر حصوں سے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتے کو پونچھ کا دورہ کریں گے اور شیلنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے ۔
راہل گاندھی کے اس دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’یہ ایک اچھی بات ہے کہ وہ آ رہے ہیں اور لوگوں سے ملیں گے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے لگتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
تاہم جب ان سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اس تنقید کے بارے میں پوچھا گیا کہ نیشنل کانفرنس کی حالیہ قراردادیں مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر منظور کی گئی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا’’ٹھیک ہے ، انہیں کہنے دیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ سی بی آئی نے جمعرات کو ملک سمیت آٹھ افراد کے خلاف۲۲۰۰کروڑ روپے کے کِرو پن بجلی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں فرد جرم داخل کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے: پینٹاگون

Next Post

’ حالیہ فوجی ٹکراؤ کا تعلق کشمیر نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردی واقعہ سے تھا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
ایس سی اواجلاس:جئے شنکر پاکستان کا دورہ کریں گے

’ حالیہ فوجی ٹکراؤ کا تعلق کشمیر نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردی واقعہ سے تھا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.