اتوار, مئی 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آپ لوگ انسانیت کی دوسری جانب کھڑے ہیں

نیتن یاہو کا ماکروں، اسٹامر اور کارنی سے خطاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے: پینٹاگون

چین کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے پر امریکی پابندی کی مذمت

واشنگٹن///
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹامر اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو یہ پیغام دیا ہے کہ "آپ انصاف اور انسانیت کی غلط جانب کھڑے ہیں”۔ یہ بیان ان تینوں ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے "قابلِ مذمت افعال” کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے۔
نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنے دفتر سے جاری انگریزی وڈیو بیان میں کہا "میں صدر ماکروں، وزیرِ اعظم کارنی، اور وزیرِ اعظم اسٹامر سے کہتا ہوں کہ جب قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کریں، تو آپ انصاف کی غلط جانب کھڑے ہوتے ہیں۔ آپ انسانیت کی غلط جانب کھڑے ہوتے ہیں۔ اور آپ تاریخ کی غلط طرف کھڑے ہوتے ہیں”۔
انھوں نے کہا "یورپی رہنما حماس کے پروپیگنڈے سے دھوکہ کھا گئے ہیں”۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ فلسطینی تحریک حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاں "جاری رہیں گی”۔
انھوں نے مزید کہا کہ "وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل ہتھیار ڈال دے، حماس کو باقی رہنے دے تاکہ وہ دوبارہ منظم ہو، اور 7 اکتوبر کے قتلِ عام کو بار بار دہرایا جائے”۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق "یہ رہنما حماس کو ہمیشہ کے لیے لڑائی جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں”۔
اسی طرح نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ میں قحط سے متعلق دی جانے والی رپورٹیں "جھوٹی” ہیں۔ انھوں نے یہ اشارہ دیا کہ اسرائیل جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں آبادی کو منتقل کیا جائے گا۔
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی مہم جاری رکھی تو وہ "ٹھوس اقدامات” کریں گے۔
اسی دوران برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کر دی ہے، اور یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ "غزہ میں تباہ کن صورتِ حال” کے پیشِ نظر وہ سیاسی و اقتصادی تعلقات سے متعلق شراکت داری کے معاہدے کا جائزہ لے گا۔
بدھ کے روز بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینی باشندے کھانے کے منتظر رہے۔ اسرائیلی حکومت پر اندرونِ ملک اور عالمی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے تاکہ وہ محصور علاقے کے باشندوں کے لیے مزید امداد کی اجازت دے، جو گیارہ ہفتے سے جاری محاصرے کے بعد قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق، پیر کے روز جب سے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے غزہ کے باشندوں پر سے محاصرہ اٹھانے پر آمادگی ظاہر کی … اب تک 100 سے بھی کم امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔
مقامی بیکریوں اور نقل و حمل کی کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ انھیں اب تک آٹے یا دیگر بنیادی اشیاء کی کوئی نئی کھیپ موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیل نے مارچ کے آغاز میں یہ محاصرہ اس الزام کے تحت لاگو کیا تھا کہ حماس ان امدادی اشیاء پر قبضہ کر رہی ہے جو عام شہریوں کے لیے مخصوص ہیں، تاہم حماس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں کا آغاز اس بڑے حملے کے جواب میں شروع کیں جو 7 اکتوبر کو حماس نے کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے اور 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 53,600سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ فوجی مہم غزہ کے ساحلی علاقے کو مکمل طور پر تباہ کر چکی ہے، اور امدادی ادارے کہتے ہیں کہ وہاں شدید غذائی قلت کے آثار وسیع پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

Next Post

چین کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے پر امریکی پابندی کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے: پینٹاگون

2025-05-24
عالمی خبریں

چین کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے پر امریکی پابندی کی مذمت

2025-05-24
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں: آیت اللہ علی خامنہ ای

2025-05-22
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
عالمی خبریں

حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، سخت سزا سنادی گئی

2025-05-22
افغانستان میں کئی مقامات پر دھماکے، 14 افراد جان بحق، 32 زخمی
عالمی خبریں

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

2025-05-22
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس
عالمی خبریں

عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: گوٹیریس

2025-05-21
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر
عالمی خبریں

میڈیا قطری طیارے سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے: وائٹ ہاؤس

2025-05-21
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
عالمی خبریں

امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کی محفوظ حیثیت کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی

2025-05-21
Next Post

چین کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے پر امریکی پابندی کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.