ہفتہ, مئی 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in قومی خبریں
A A
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے‘

‘ساوتری پھولے کی تصویر اسمبلی میں نہ لگانا بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کی دلیل ہے ٗ

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے امن اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو ملک کی ترقی کے لیے ضروری شرائط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور امن کے لیے جو کام کیے ہیں، اس کی بدولت شمال مشرقی خطے کی ریاستیں آج سرمایہ کاروں کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
مسٹر نریندر مودی نے جمعہ کے روز یہاں دو روزہ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا، "چاہے وہ دہشت گردی ہو یا بدامنی پھیلانے والے ماؤ نواز، ہماری حکومت (ان کے خلاف) زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ چند سالوں کے دوران شمال مشرق میں مختلف تنظیموں کے ساتھ متعدد امن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ نوجوان ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے لیے ان کے منصوبوں میں اس خطے کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 11 برسوں میں شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے جو کچھ کیا ہے وہ صرف ڈیٹا نہیں ہے بلکہ یہ خطے کی ترقی کے لئے بڑی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ہر سرمایہ کاری کے لیے پہلی شرط ہے ۔ شمال مشرقی خطہ طویل عرصے سے نظر انداز تھا، لیکن اب وہاں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ ایک دہائی میں 11 ہزار کلومیٹر نئی شاہراہیں بنی ہیں، سینکڑوں کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں بچھائی گئی ہیں، اور ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے ۔
خطے میں ابھرتے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو جلد پہنچنے کا مشورہ دیتے ہوئے ، انھوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں، شمال مشرقی ہندوستان جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں تجارت کا بڑا مرکز بن جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان شمال مشرقی خطہ میں ترقی اور تجارتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے واسطے ہند -میانمار-تھائی لینڈ سہ فریقی ہائی وے اور کولکاتہ اور کلادان (میانمار) پورٹ کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کی ترقی پر کام کر رہا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے شمال مشرق میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول پیدا ہوا ہے ۔ شمال مشرقی خطے کا تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔
اس کانفرنس کا اہتمام مرکزی حکومت کی طرف سے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے کیا تھا۔ وزارت کے انچارج وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور رہنمائی کی وجہ سے آج مواقع سے بھرپور نیا شمال مشرقی خطہ ابھرا ہے ۔
افتتاحی سیشن میں صنعت کار مکیش امبانی، انیل اگروال، گوتم اڈانی، ہرش وردھن نیوتیا اور شمال مشرق کے چند سرکردہ کاروباریوں نے بھی خطاب کیا جنہوں نے اس خطے میں سرمایہ کاری کرنے کے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ ان کاروباریوں نے شمال مشرقی خطے کے حوالے سے مسٹر مودی کی انقلاب آفریں قیادت کی خوب ستائش کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے‘

Next Post

آپ لوگ انسانیت کی دوسری جانب کھڑے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

’ ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے‘

2025-05-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

‘ساوتری پھولے کی تصویر اسمبلی میں نہ لگانا بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کی دلیل ہے ٗ

2025-05-24
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
قومی خبریں

روس اور یوکرین جنگ بندی مذاکرات جلد : ٹرمپ

2025-05-22
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راجیو گاندھی نے انصاف اور مساوات کو فروغ دیا: یادو

2025-05-22
قومی خبریں

مرشدآباد میں تشدد کا منصوبہ ترنمول لیڈروں کے کہنے پر تھا، ممتا کو معافی مانگنی چاہئے : بی جے پی

2025-05-22
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم: مودی

2025-05-22
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں، سپریم کورٹ میں تشار مہتا کی دلیل

2025-05-22
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے ایم ایل اے فنڈ میں کمی کرکے دہلی والوں کو دھوکہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-21
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

آپ لوگ انسانیت کی دوسری جانب کھڑے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.