ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in کھیل
A A
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

England

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کینٹربری//گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد صوفیہ ڈنکلی (ناٹ آؤٹ 81) اور ہیتھر نائٹ (43) کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 21 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
سینٹ لارنس گراؤنڈ میں بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ویسٹ انڈیز کے لیے کپتان ہیلی میتھوز نے آخر تک مورچہ سنبھالے رکھا۔ میتھوز نے 67 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ (ناٹ آؤٹ 100) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ مینڈی مینگرو (17) اور نے ایس غزنوی(11) رنز کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کے پانچ بلے بازدہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 146 رنز کا اسکور بنایا۔
انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے لیے لارین بیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ، ایملے آرلٹ اور ای سی وونگ نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری انگلینڈ کے لیے ڈینیئل وائٹ اور صوفیہ ڈنکلی کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے (51) رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں جی جیمز نے ڈینیئل وائٹ (17) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد صرف پانچ رنز کے اضافے پر انگلینڈ نے کپتان نیٹ سیور برنٹ (صفر) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئی ہیتھر نائٹ نے صوفیہ ڈنکلی کے ساتھ اننگز سنبھالی اور تیزی سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 94 رنز کی میچ جیتنے والی ناٹ آوٹ شراکت ہوئی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے 16.3 اوورز میں دو وکٹوں پر 150 رنز بنا کر میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیمز اور فلیچر نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اینجلو میتھیوز جون میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے

Next Post

آئی پی ایل 2025: ایڈن گارڈنز سے فائنل مقابلہ کی منتقلی کو بنگال حکومت نے سیاسی وجہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آئی پی ایل 2025: ایڈن گارڈنز سے فائنل مقابلہ کی منتقلی کو بنگال حکومت نے سیاسی وجہ قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.