ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اینجلو میتھیوز جون میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کولمبو،//سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز جون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
اینجلو میتھیوز نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے جب بھی ملک کو ضرورت ہو گی، وہ دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز کو ایک سال سے زائد عرصے سے کسی بھی محدود اوورز کے میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ گال میں ہونے والا یہ آئندہ ٹیسٹ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا 119واں اور آخری میچ ہوگا۔
انہوں نے ایکس پر لکھا، "میرے پیارے دوستوں اور خاندان، دل سے شکریہ اور بے شمار یادوں کے ساتھ، اب ٹیسٹ کرکٹ سے الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ سری لنکا کے لیے کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ جب بھی میں نے قومی جرسی پہنی، اس حب الوطنی کے جذبے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ کرکٹ نے مجھے سب کچھ دیا اور میں اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔”
میتھیوز نے 2009 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور تب سے وہ سری لنکن ٹیم کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں۔ میتھیوز نے 34 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی کپتانی کی ہے، جس میں 2014 میں ہیڈنگلے میں حاصل کی گئی تاریخی فتح شامل ہے۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 160 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔
انہوں نے 118 ٹیسٹ میچوں میں 8167 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کی آل ٹائم لسٹ میں کمار سنگاکارا (12,400) اور مہیلا جے وردھنے (11,814) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اب تک 16 ٹیسٹ سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اوسط 44.62 رہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جھلستا کشمیر :کیا اس بارے کچھ سوچنے اور کرنے کی ضرورت ہے؟   

Next Post

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.