ہفتہ, مئی 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جھلستا کشمیر :کیا اس بارے کچھ سوچنے اور کرنے کی ضرورت ہے؟   

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۷ کل جماعتی پارلیمانی وفود کا ۳۲ ممالک کا دورہ 

غزہ میں انسانی بحران :کیاسرائیل تنہا ہوتاجارہا ہے

کشمیر جھلس رہا ہے اور دن کے درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔درجہ حرارت میں اس غیر معمولی اضافے نے ایک بار پھر کچھ سوالات کو جنم دیا ہے ‘جن کا جواب تلاش کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ کشمیر ایک سیاحتی مقام ہے اور سیاحت کا براہ راست تعلق یہاں کی معیشت اور روز گار کے ساتھ ہے ۔
جمعرات کوسرینگر شہر نے۱۳۳ سال میں مئی کا تیسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ درجہ حرارت۴ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات ۲۲مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ۹ ڈگری زیادہ تھا۔
درجہ حرارت میں اضافہ اس دوران ہو رہا ہے جب جموں و کشمیر میں ایک بڑی ہیٹ ویو پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے وادی اور جموں کے رہائشی غیر معمولی طور پر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔۔
جموںکشمیر حکومت کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کرنی پڑی جس میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دوپہر کے  اوقات میں گھروں کے اندر رہیں‘پینے کے پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں ‘ ہلکے سوتی کپڑے پہنیں، اور گرمی میں سخت جسمانی سرگرمی سے پرہیز کریں۔
گرمی کی شدت کی وجہ سے، کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے جمعرات کو اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے صبح۳۰:۸ بجے کھلیں گے۔
کشمیر کے ماحولیات میں تبدیلی بڑی تیزی سے آ رہی ہے اور یہ تبدیلی صرف موسم گرما تک ہی محدود نہیں ہے ۔ سرما میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا مشاہدہ اب کئی برسوں سے کیا جارہا ہے ۔ برفباری میں کمی ‘ دن میں کھکھلاتی دھوپ‘بارشوں میں شدید کمی اب کشمیر کے نئے موسمی معمولات بن گئے ہیں جس نے آبادی کو کئی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔
امسال فروری اور مارچ میں جب بارشیں نہ ہونے کے برابر ہو ئیں تو وزیر اعلیٰ ‘ عمرعبداللہ نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے اس فکر مندی کا برملا اظہار کیا کہ گرما میں لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اب جبکہ وادی گرما میں داخل ہو گئی ہے تو یہ ڈراؤنا خواب ایک حقیقت میں بدل رہا ہے … سرینگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں قلب آب کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔
لیکن مسئلہ صرف قلت آب تک ہی محدود نہیں ہے ۔ ملک کے دوسرے حصوں میں جب جھلستی گرمی ہو تی ہے اور تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات ہو تی ہیں تو لوگ اس جھلستی ہو ئی گرمی سے بچنے کیلئے کشمیر آتے ہیں … اس امید کے ساتھ کہ انہیں یہاں گرمی سے تھوڑی بہت راحت ملے گی ‘ انہیں راحت ملتی بھی ہے کیونکہ کشمیر میں درجہ حرارت ۴۰ ڈگری یا اس سے زیادہ کے ہندسے کو عبور نہیں کر تا ہے‘ لیکن توقعات کے برعکس کشمیر اتنا ٹھنڈا نہیں رہا جتنا سیاحوں کی توقع ہوتی ہے ۔
  کشمیر ایک پہاڑی علاقے ہے لیکن بڑھتے درجہ حرارت  بیرون وادی لوگوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اب وادی بھی گرمیوں سے محفوظ نہیں ہے ‘ جس کا براہ راست اثر کشمیر کی سیاحت پر پڑ سکتا ہے ۔اس وقت کشمیر میں ویسے بھی گزشتہ ماہ پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے … ممکنہ طور پریہ کشمیر کی سیاحت پر ایک قلیل المدتی اثر ہے ‘ لیکن بدلتے موسمیاتی مزاج کے یہاں کی سیاحت پر طویل المدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔
کشمیر کی سیاحت پر موسمیاتی اثرات ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ‘لیکن بدقسمتی سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔یقینا سیاحتی شعبہ حکومت ترجیحات میں شامل ہے اور پہلگام واقعہ کے بعد یہ دیکھنے میں بھی آرہا ہے ۔ حکومت نے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں سے میٹنگیں کیں اور ابھرتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال کیا ‘ سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا … لیکن حکومت کشمیر کی سیاحت پر موسمی اور ماحولیاتی اثرات کو سنجیدگی سے لے رہی ہو ‘ ایسا دیکھنے میں نہیں آرہا ہے ۔
۲۰۲۰ میں شائع ہونے والے ایک سائنسی مقالے نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر میں سالانہ درجہ حرارت صدی کے آخر تک ۴ سے۷ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھ جائے گا۔
کشمیری تین زونز میں تقسیم ہے: شمال (کپواڑہ)، وسط (سرینگر)، اور جنوب (قاضی گنڈ)۔ ۲۰۱۰ سے ۲۰۲۳ تک کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی اور جنوبی کشمیر میں ہیٹ ویو کی واقعات مرکزی کشمیر کے مقابلے میں زیادہ عام رہے ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ شمالی کشمیر کا جغرافیہ وسطی اور جنوبی کشمیر سے مختلف ہے۔ ان کے مطابق کشمیر کا جغرافیہ ایک پیالے کی شکل میں ہے، جس میں شمالی کشمیر ایک پیالے کے اندر ایک اور پیالا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سرینگر اور دیگر پہاڑی آبادیوں کی تیزی سے شہری سازی بھی گرمی کا سبب بنتی ہے، وسیع تر آب و ہوا کی تبدیلیاں درجہ حرارت میں اضافے کی ذمہ دار ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ شہری علاقوں میں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ یہاں تعمیرات میں اضافہ اور سبزہ کم ہو رہا ہے۔ پورا علاقہ، بشمول دیہی علاقے عالمی حرارت کے رجحان سے متاثر ہے۔
اس صورتحال سے کیسے مقابلہ کرنا ہے یا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ‘ کشمیر میں اس پر بحث ہو نی چاہئے جو نہیں ہو رہی ہے ۔ ساری توجہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنے پر لگی ہو ئی ہے ‘لیکن سیاح جس وجہ سے کشمیر آ رہے‘ جو چیز کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوصوں سے مختلف اور پر کشش بنا رہی ہے ‘ اگر وہ وجہ ہی نہیں رہتی ہے اور وادی میں شدید گرمیاں پڑ جائیں ‘پارہ آسمان کو چھو لے تو کیا اس کے یہاں کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں … اگر ہوں گے تو کشمیر اس کیلئے کیا کوئی تیاری کررہا ہے ‘ کیا کوئی منصوبہ ہے ؟یہ سوال حکومت سے بھی ہے اور سیاحت کے شعبہ سے جڑے لوگوں سے بھی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیٹ… پاپی پیٹ کی آگ

Next Post

اینجلو میتھیوز جون میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

۷ کل جماعتی پارلیمانی وفود کا ۳۲ ممالک کا دورہ 

2025-05-22
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

غزہ میں انسانی بحران :کیاسرائیل تنہا ہوتاجارہا ہے

2025-05-21
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سرحدی علاقوں میںمطلوبہ تعداد میں بنکروں کو تعمیر ناگزیر 

2025-05-20
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی جموںکشمیر کیلئے ایک موقع 

2025-05-17
اداریہ

بائسرن سانحہ :نشانہ کشمیر کی خوشحالی اور ترقی بھی تھا 

2025-05-17
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

آپریشن سندور:پاکستان کو اپنا محاسبہ کرنے کا ایک موقع

2025-05-16
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

2025-05-15
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
Next Post

اینجلو میتھیوز جون میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.