اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-08
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

دوبئی ///
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم تینوں فارمیٹ میں سے 2 میں نمبر ون مقام پر قابض ہے۔ جب کہ پاکستان کو تینوں فارمیٹ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ٹی-20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک مقام نیچے گر کر آٹھویں مقام پر آ گئی ہے، سری لنکا ساتویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم پانچویں مقام پر آ گئی ہے، یہاں بھی سری لنکا اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مقام پر قابض ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بھی پاکستان کا کافی برا حال ہے، فی الحال وہ اس فارمیٹ میں ساتویں مقام پر قائم ہے۔ یعنی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سے کسی میں بھی پاکستان ٹاپ 4 میں نہیں ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی تینوں فارمیٹ میں کافی خراب رہی ہے۔ گزشتہ سال 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر-8 اسٹیج تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ لیگ مقابلوں میں پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ جیسی کمزور ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایک طرف پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، اور دوسری طرف ہندوستان نے سانس روک دینے والے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا تھا۔
رواں سال پاکستان میزبان ہوتے ہوئے بھی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی تھی۔ جب کہ ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چمپئنز ٹرافی کا خطاب اپنے نام کر لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی بات کی جائے تو اس کا جلوہ تینوں فارمیٹ میں برقرار ہے۔ ٹی-20 اور ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک بن چکا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کو یہ نقصان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے مقام پر قبضہ کر لیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور!

Next Post

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.