نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گوا کے شرگاو میں بھگدڑ کی وجہ سے لوگوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "گوا کے شیرگاو میں ہونے والی افسوسناک بھگدڑ کے بارے میں جان کر دکھ ہوا، جس میں کئی جانیں گئیں۔
میں سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتی ہوں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا اور کہا، ” گوا کے شرگاو میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والی اموات سے غمزدہ ہوں۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے ۔”
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں گوا کے شرگاو میں ایک مندر میں سالانہ لیرائی دیوی جاترا (مذہبی یاترا) کے دوران بھگدڑ میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 [؟][؟]سے [؟][؟]زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔