منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-24
in کھیل
A A
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

سلہٹ// بلیسنگ مزاربانی (چھ وکٹ) کے بعد برائن بینیٹ (54)، بین کیورن (44) اور ویسلے مادھویرے (ناٹ آؤٹ 19) کی شاندار اننگز کی بدولت زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بدھ کو بنگلہ دیش پر تین وکٹ سے تاریخی جیت درج کرائی۔ زمبابوے نے چار سال بعد ٹیسٹ میچ جیتا ہے اور چھ سال بعد بنگلہ دیش کو اس کے گھر میں شکست دے کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زمبابوے نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
174 کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اوپننگ جوڑی برائن بینیٹ اور بین کرن نے پہلی وکٹ کی ریکارڈ شراکت (95) کی۔ مہدی حسن میراز نے بین کران (44) کو آؤٹ کر کے شراکت توڑی۔ تیج الاسلام نے اس کے بعد نک ویلچ (10) کو اسٹمپ کے پیچھے کیچ کروایا۔ شان ولیمز (نو) کو میراز نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد میراز نے برائن بینیٹ (54) کو آؤٹ کرکے میچ میں اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ تیج الاسلام نے بنگلہ دیش کو پانچویں کامیابی دلائی جب انہوں نے کپتان کریگ ارون (10) کو وکٹ کیپر جیکر علی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ نیاشا مایاوو (1) اور ویلنگٹن مساکاتزا (12) کو مہدی حسن میراز نے بولڈ کیا۔ لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ زمبابوے نے 50.1 اوورز میں سات وکٹوں پر 174 رنز بنا کر تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ویسلے مادھویرے (19) اور رچرڈ اینگاروا (چار) ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے پانچ اور تیج الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے کل کے اسکور 194 رنز چار وکٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ بلیسنگ مزارابانی نے صبح کے سیشن میں کپتان نظم ال شانتو (60) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز (11) بلے بازی کے لیے آئے اور وہ بھی مزاربانی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آج بنگلہ دیش نے زمبابوے کی مہلک باؤلنگ کے سامنے 61 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دیں۔ رچرڈ اینگاروا نے تیج الاسلام (1) کو آؤٹ کیا۔ حسن محمود (12)، خالد احمد (0) کو ویلنگٹن مساکڈزا نے آؤٹ کیا۔ اس دوران ذاکر علی ایک اینڈ پکڑے ہوئے رنز بناتے رہے اور انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ مزاربانی نے 80ویں اوور کی دوسری گیند پر ذاکر علی (58) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی اننگز 255 پر سمیٹ دی۔زمبابوے کو جیت کے لیے 174 رنز بنانے کی ضرورت ہے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن مساکادزا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹر نیاچی اور رچرڈ اینگاروا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر 82 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات

Next Post

رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا وجہ سامنے آگئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت

رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا وجہ سامنے آگئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.