ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان ایک ناکام ریاست ہے:ائل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستان ایک ناکام ریاست ہے:ائل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج کہا کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اور وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو بھیج کر امن و امان کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
سنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے اندر ایسے افراد کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں جو امن اور عوامی فلاح و بہبود کے مخالف ہیں۔
جمعرات کو بھدرواہ میں ایک تقریب میں سنہا نے کہا”جب بھی یہاں امن قائم ہوتا ہے، ہمارے پڑوسی کو پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے“۔
سنہا نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کےلئے آپریشن شروع کیا ہے لیکن پاکستان جموں و کشمیر میں امن میں خلل ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایل جی نے کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل سے نبرد آزما ہے۔” ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ایک ناکام ریاست ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کر سکتی۔ اس کے باوجود پاکستان دہشت گردوں کو یہاں بھیج کر جموں و کشمیر میں امن خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے“۔
سنہا نے زور دے کر کہا کہ امن کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا”معاشرے میں کچھ لوگ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور ان کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتے ہیں“۔
ایل جی نے کہا”میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ امن برقرار رکھنا سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر آپ میں سے کوئی ایسے عناصر کی حمایت کر رہا ہے، تو یہ آپ کا فرض ہے کہ ان کی حفاظت کریں نہیں بلکہ پولیس کو مطلع کریں“۔
سنہا نے مزید کہا کہ جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، ہمارے پولیس اہلکار، سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
ایل جی نے کہا”اس مہم میں میں آپ کا تعاون چاہتا ہوں۔ میں بار بار یہ کہتا ہوں کہ جموں کشمیر کا ایک ہی منتر ہونا چاہیے:بے گناہوں کو نہ چھوئیں، لیکن قصورواروں کو نہ چھوڑیں‘۔ میں دہراتا ہوں کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے ، لیکن جس نے جرم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہئے“۔
قبل ازیں ایل جی نے ڈوڈا اور کشتواڑ میں ایک ہفتہ طویل میگا سرجیکل کیمپکا افتتاح کیا جس کا اہتمام روٹری انٹرنیشنل نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے تعاون سے کیا تھا۔
سنہا نے کہا کہ سب کےلئے صحت میرے لئے اولین ترجیح ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے پچھلے کچھ سالوں میں اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر ایک کو مو¿ثر اور معیاری صحت خدمات تک رسائی حاصل ہو۔” ہم نے فزیکل انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے اور بروقت اور مناسب صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کےلئے ضروری خدمات میں سرمایہ کاری کی ہے“۔
یہ کیمپ تین مختلف مقامات…. جی ایم سی ڈوڈہ کے ایسوسی ایٹڈ ہاسپٹل ، ضلع اسپتال کشتواڑ اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھدرواہ ‘ میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ کی جانے والی سپر اسپیشلٹی اور جنرل سرجری کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں دہشت گردی کی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں: ایس ایس پی

Next Post

دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ

دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.