منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم کے دورہ ریاسی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جموں صوبے میں کثیر سطحی سکیورٹی گرڈ قائم تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-15
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی کے۱۹؍اپریل کو طے شدہ دورہ جموں کشمیر کے پیش نظر ضلع ریاسی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم ۱۹؍اپریل کو ادھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، جس میں دریائے چناب پر تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین ریلوے پل بھی شامل ہے ۔
اس ہائی پروفائل تقریب کے پیش نظر، اعلیٰ سطحی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قریبی تال میل کے ساتھ ملٹی لیئرڈ سکیورٹی گرڈ قائم کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے ۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا’’ہم اضافی فورسز تعینات کر رہے ہیں اور تمام ممکنہ راستوں پر الیکٹرانک نگرانی کو متحرک کیا جا رہا ہے ‘‘۔
سیکورٹی گرڈ میں ڈرون نگرانی، تلاشی آپریشن اور ضلعی و مرکزی سکیورٹی اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی شامل ہے ۔
حکام نے کہا کہ تقریب کی قومی اہمیت کے پیش نظر کسی بھی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جا رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں تخریب کاری مخالف چیکنگ جاری ہے ، جبکہ ‘یو ایس بی آر ایل’ پروجیکٹ کے تحت آنے والی ریلوے تنصیبات، پلوں اور سرنگوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ،اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، جلسے کے مقام کے اطراف میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا، اور جلد ہی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی پر گہری نظر رکھیں۔
ریلوے حکام کے مطابق، ‘یو ایس بی آر ایل’ پروجیکٹ کا۲۷۲کلومیٹر طویل حصہ، جس میں۱۱۹کلومیٹر سرنگیں شامل ہیں، جموں و کشمیر کے لیے رابطے کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت ہے ۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ خطے میں اقتصادی ترقی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
ریلوے افسر نے کہا’’کشمیر کیلئے ٹرین چلانا ہر ہندوستانی کا خواب رہا ہے ۔ برسوں کی محنت اور تیاری کے بعد اب یہ خواب حقیقت بننے جا رہا ہے ۔ یہ منصوبہ مذہبی سیاحت، مقامی رابطے اور قومی یکجہتی کی ایک اہم علامت ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالاکوٹ سیکٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

Next Post

بانہال سڑک حادثے میں خاتون جاں بحق‘۹دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

بانہال سڑک حادثے میں خاتون جاں بحق‘۹دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.