جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مجھ سے مطالبہ کرکٹ کھیلنے کا ہے انگلش بولنے کا نہیں، محمد رضوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-13
in کھیل
A A
مجھے آف سائیڈ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ، محمد رضوان کا معین خان کی تنقید پر جواب

Rizwan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کراچی//
پاکستان ون ڈے ٹیم اور پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کو انگریزی نہیں آتی، افسوس ہے کہ تعلیم مکمل نہ کرسکے، جس کی وجہ سے انگلش نہیں آتی لیکن اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں کہ پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے پی ایس ایل سمیت متعدد معاملات پر کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں اس پر فخر ہے کہ وہ جو بات کرتے ہیں دل سے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی، افسوس اتنا ہے کہ میری تعلیم زیادہ نہیں لیکن مجھے اس بات کی شرمندگی نہیں کہ میں پاکستان کا کپتان ہوں اور مجھے انگلش نہیں آتی۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے مطالبہ کرکٹ کھیلنے کا ہے، انگلش بولنے کا نہیں، افسوس اس بات کا ہے میں تعلیم پوری نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے میں انگلش نہیں بول سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان مجھ سے کرکٹ مانگ رہا ہے، انگلش نہیں مانگ رہا، انگلش مانگتا تو میں پروفیسر بن جاؤں گا اور انگلش سیکھ کر آجاؤں گا۔
محمد رضوان نے کہا کہ اکثر اوقات مجھے لگتا ہے کہ میں اتنی انگریزی بول سکتا کہ ایک انگریز کو سمجھا سکتا کہ میں کیا بات کررہا ہوں، کوئی انگریز آئے گا اس کو سمجھا بھی دوں گا، گھما بھی دوں گا، اس کو میری انگریزی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، مسئلہ ان کو ہی ہوگا، جن کو مجھ سے ناراض رہنا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے ناقدین سے کہا کہ پاکستان ٹیم پر تنقید ضرور کریں لیکن ٹیم کی اصلاح بھی کریں اور سمجھائیں کہ چیزیں کیسے بہتر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی صرف تنقید کرتا ہے، اصلاح نہیں کرتا، حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں وسیم اکرم نے مشورے دیے، میں ان سے اور بات کرنا چاہ رہا تھا مگر وقت نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تنقید کررہا ہے اور ہمیں سکھا رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن دکھ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ صرف تنقید کرتے ہیں مگر سمجھاتے نہیں، کل اگر ہم سینئر ہوکر صرف تنقید کریں گے تو جونیئرز کو بھی حق ہوگا کہ وہ ہم سے خفا ہی رہیں۔
ایک سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ دنیا میں کامیاب ترین لوگوں کو بھی پہلے پاگل کہا جاتا تھا بعد میں سب اس کو فالو کرتے ہیں، جو لوگ تنقید برداشت نہیں کرسکتے وہ کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کیپٹلس ہوم گراؤنڈ پر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کوشاں

Next Post

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ملازمتوں سے محروم افراد کے اسکول جانے پر توہین عدالت کا نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ملازمتوں سے محروم افراد کے اسکول جانے پر توہین عدالت کا نوٹس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.