بنگلورو// دہلی کیپٹلس کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول نے کہا کہ کیپنگ کے دوران انہوں نے پچ کے مزاج کو سمجھا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے بڑی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
میچ کے بعد راہول نے کہا کہ انہیں بنگلورو کے حالات کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا پورا کیریر اس شہر میں کھیلتے ہوئے گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچ تھوڑی مشکل تھی لیکن مجھے یقین ہے کہ جس چیز نے میری مدد کی وہ یہ تھی کہ میں نے 20 اوور تک وکٹ کے پیچھے رہ کرمشاہدہ کیا کہ پچ کیسےکھیل رہی ہے۔ وکٹ کیپنگ کے دوران میں نے محسوس کیا کہ گیند پچ پر تھوڑی سی رک رہی ہے اور دونوں اننگز کے دوران پچ کی نوعیت ایک جیسی رہی۔
راہول نے کہا، "یہ ڈبل پیس پچ نہیں تھی، بلکہ گیند بلے پر ایک ہی رفتار سے آ رہی تھی، بس تھوڑا سا رک رہی تھی۔ میں جانتا تھا کہ میری طاقت کیا ہے، اس لیے میں شروع میں جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنا چاہتا تھا اور پھر پچ کو پڑھنا چاہتا تھا اور میں نے یہی کیا۔”
انھوں نے کہا کہ ‘ایسی پچ پر مجھے معلوم تھا کہ شاٹس کہاں کھیلنا ہے، اگر میں پہلے ہی بڑے شاٹ کے لیے جا رہا تھا تو مجھے معلوم تھا کہ کیا حاصل کرنا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ وکٹ کیپنگ سے مجھے یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ دیگر بلے بازوں نے کیسے کھیلا، وہ کہاں آؤٹ ہوئے اور انھیں چھکا لگانے کا موقع کہاں ملا’۔
قابل ذکر ہے کہ کے ایل راہول نے 53 گیندوں میں ناٹ آوٹ 93 رن بنا کر دہلی کیپٹلس کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف جیت دلائی۔ دہلی کیپٹلس کی یہ مسلسل چوتھی جیت تھی۔