اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے

فرانس، مصر اور اردن کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-09
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

قاہرہ///
فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں جنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر اس عمل سے باہر رکھا جائے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ: “حماس کو غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے اور نہ ہی وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بنی رہے۔”
تینوں رہنماؤں نے کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور تمام فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی، قانون و انصاف اور حکمرانی کی مکمل ذمہ داری مضبوط فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہونی چاہیے۔فرانسیسی صدر نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کی کسی بھی امریکی تجویز کی مخالفت کی اور عرب لیگ کی جانب سے پیش کردہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ حماس 2007 سے غزہ پر حکمران ہے، تاہم حالیہ جنگ میں اسرائیل نے تنظیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حماس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات ٹیکنوکریٹس کے سپرد کر سکتی ہے، مگر اس نے اپنے اسلحے سے دستبرداری کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔
فرانس، مصر اور اردن نے فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیزفائر کے بغیر فلسطینیوں کی مزید ہلاکتیں روکنا ممکن نہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1391فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مدرا یوجنا نے انٹرپرینیورشپ کے بارے میں خاموش انقلاب برپا کیا ہے : مودی

Next Post

غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیلئے ایک نئے معاہدے پر کام کر ہے ہیں : نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیلئے ایک نئے معاہدے پر کام کر ہے ہیں : نیتن یاہو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.