منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وفاقی وزیر داخلہ آج جموں پہنچیں گے ‘ پیر کو سرینگر آئیں گے ‘وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات متوقع

شاہ کے دورے پر سکویرٹی مزید سخت ۔جموں اور سرینگر شہروں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘گاڑیوں کی تلاشی ‘خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-06
in اہم ترین
A A
امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تین روزہ دورے جموں کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر، بالخصوص شہر سرینگر اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ ۶؍اپریل اتوار کو جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچ رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کے اس اہم دورے کے مدنظر حکام نے وادی، بالخصوص سرینگر شہر اور اس کے گردونواح میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ تمام علاقوں میں سخت چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ، اور شہر میں ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار مکمل طور پر چوکس اور الرٹ ہیں۔
نامہ نگار کے مطابق، ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور ان میں سوار مسافروں کے جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے ۔ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق، اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگیں کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے اس دورے کے پیش نظر وزارت داخلہ کے سینئر افسران پہلے ہی جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں، جو سری نگر اور جموں دونوں شہروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر بی جے پی نے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ ۶؍اپریل کو جموں پہنچیں گے ، جہاں دو دن قیام کے بعد وہ ۷؍اپریل کی شام کو سری نگرجائیں گے ۔سری نگر میں قیام کے بعد وہ۸؍اپریل کو نئی دہلی واپس روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق، اپنے جموں قیام کے دوران امت شاہ ممکنہ طور پر سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے اور سکیورٹی ایجنسیوں و مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کریں گے ۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی متوقع ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ کے سرینگر قیام کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان سے ملاقات کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر کے منور آباد میں آتشزدگی، دو ہوٹلوں کو نقصان

Next Post

ہند پاک سرحد پر درانداز ہلاک ۔رینجرز سے احتجاج ‘ لاش کی تدفین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

ہند پاک سرحد پر درانداز ہلاک ۔رینجرز سے احتجاج ‘ لاش کی تدفین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.