جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں سلامتی کی صورتحال بگڑ رہی ہے‘کانگریس کا الزام

’ صورتحال پر غور کرنے کیلئے مرکز کل جماعتی اجلاس طلب کرے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-25
in اہم ترین
A A
ریاست کا درجہ: کانگریس مطالبے کو ’تیز‘ کریگی:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
جموں کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کے بعد حالات معمول پر لانے کے بی جے پی کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے کل جماعتی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
قرہ نے کہا کہ خاص طور پر جموں خطے میں بار بار ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کشمیر سے جموں کے پرامن علاقے میں منتقل ہوگئی ہے جو بی جے پی کے اس جھوٹے بیانیے کو مسترد کر رہی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
کانگریس کے یونٹ صدر جموں کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے پارٹی کی تیز تر مہم کے آغاز سے پہلے کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔
ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں سرحد پار سے دراندازی کرنے کے بعد ایک گھنی نرسری میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو بے اثر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔
دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے آپریشن پیر کو دوسرے دن میں داخل ہوگیا۔
قرہ نے کہا’’کانگریس بار بار کہہ رہی ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ اگست ۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندی کے خاتمے کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے اور امن بحال ہوا ہے‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا’’اگر حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، تو جموں خطے میں عسکریت پسندی کیوں بڑھ گئی ہے، جسے پچھلی مقبول حکومتوں نے عسکریت پسندی سے پاک قرار دیا تھا‘‘۔
قرہ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ سلامتی کے خطرے کو نظر انداز کرکے اپنے مفادات پر قومی مفاد کو قربان کر رہی ہے۔
کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا’’ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر قابو پانے کے اقدامات پر غور و خوض کیلئے کل جماعتی اجلاس بلایا جائے، جو ہم سب کیلئے سب سے بڑی تشویش ہے‘‘۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر عوام کو جوابدہ ہے کیونکہ جموں و کشمیر پولیس براہ راست اس کے کنٹرول میں ہے۔
قرہ نے کہا’’دہشت گرد اپنی مرضی سے حملہ کر رہے ہیں… کٹھوعہ کے ہیرا نگر میں جاری آپریشن اس کی تازہ ترین مثال ہے‘‘۔
ان کاکنا تھا’’مرکزی حکومت کو اپنی مہم جوئی ترک کرنی چاہئے کیونکہ جموں کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال قومی مفاد میں نہیں ہے‘‘۔
کانگریس کے یونٹ صدر نے کہا کہ بی جے پی کو اپنا کھوکھلا بیانیہ بیچنا بند کرنا چاہئے اور اس کے بجائے صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر اور مثبت اقدامات کرنے چاہئیں بصورت دیگر صورتحال مزید خراب ہوتی جائے گی۔
قرہ نے کہا کہ کانگریس نے بار بار اس مسئلہ کو اٹھایا ہے لیکن مرکزی حکومت نے سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ : دراندازوں کی تلاش کے دوران ایم۴ کاربین میگزین اور گولہ بارود برآمد

Next Post

کٹھوعہ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کےلئے تلاشی کارروائی تیسرے دن بھی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج

کٹھوعہ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کےلئے تلاشی کارروائی تیسرے دن بھی جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.