الریاض//
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹامر کے ساتھ غزہ کی پٹی کی صورت حال اور وہاں کے سیکورٹی اور سیاسی محرکات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے امریکی روسی مکالمے کی میزبانی پر سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔
اسی طرح بات چیت میں یوکرین کا بحران حل کرنے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے بیچ قائم تعاون کے مختلف شعنوں کا جائزہ بھی لیا۔