نئی دہلی//کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج دلت تحریک کے ممتاز لیڈر اور بہوجن سماج پارٹی کے بانی کاشی رام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’ سماج کے دلت، محروم، استحصال زدہ اور پسماندہ طبقات کو ہندوستانی سیاست کے مرکزی دھارے سے جوڑنے میں اہم تعاون دینے والے عظیم سماجی مصلح کانشی رام جی کے یوم پیدائش پر، ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا ’’انہوں نے مساوات اور سماجی انصاف کے علمبردار کے طور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا ’’عظیم سماجی مصلح کانشی رام جی کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ دلتوں، محروموں اور استحصال زدہ لوگوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد سماجی انصاف کی اس لڑائی میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔‘‘