نانجینگ//
مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے شہر تائیزو میں منگل کے روز ایک کمپنی میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 3:30 بجے پیش آیا۔ شہر کے گاوگانگ ڈسٹرکٹ میں جیانگ سو ہیلی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی میں یہ دھماکہ ہوا۔ کمپنی حیاتیاتی شعبوں میں کاروبار کی مہارت رکھتی ہے۔