ٹوکیو//
جاپان کے وسطی صوبہ ایچی میں جمعرات کو ایک فیکٹری میں ڈسٹ کلکٹر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر معمولی زخمی ہو گئے۔
کیوڈو نیوز نے مقامی فائر حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی ذیلی کمپنی چوو اسپرنگ کمپنی کے ایک ملازم نے دھماکے کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 8:05بجے کے قریب مدد کے لیے ہنگامی کال کی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ دو اور لوگ بھی ہیں جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔فائر فائٹرز نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔