سرینگر//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے کئی حالیہ واقعات کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کی خاطرجمعے کے روز ہند و پاک افواج کے مابین فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے چکندا ںباغ کراسنگ پوائنٹ پر ہندوپاک افواج کے درمیان بریگیڈیر کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران سرحد پر امن و امان کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح گیارہ بجے کے قریب یہ میٹنگ منعقد ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور دونوں طرفین نے سرحدوں پر امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی وفد نے سرحد پار فائرنگ کے حالیہ واقعات، دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوششوں اور منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ پر شدید احتجاج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقوں نے سرحد پر امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق کیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ۲۵فروری۲۰۲۱کو دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تجدید کے بعد لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شازو نادرہی ہوئی ۔
گیارہ فروری۲۰۲۵کو جموں کے اکھنور سیکٹر میں مشتبہ دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے دیسی ساخت کے آئی ای ڈی حملے میں فوجی کیپٹن سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
دس اور۱۴فروری کو راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی کے اس پار سے چھوٹے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پونچھ میں گزشتہ ہفتے کے دوران الگ الگ باردوی سرنگوں کے دھماکوں میں دو فوجی شدید طورپر مضروب ہوئے ۔
سال۲۰۲۱میں ہندو پاک افواج کے درمیان معاہدے کی تجدید کے بعد لائن آف کنٹرول پر امن و سکون واپس لوٹ آیا تاہم حالیہ دونوں پاکستانی رینجرس کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئی جبکہ سنائپر حملوں میں تین جوان زخمی بھی ہوئے ۔
ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد جمعے کے روز ہندوپاک افواج کے درمیان بریگیڈیر سطح کی بات چیت ہوئی جس دوران فیصلہ لیا گیا کہ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔