اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی میں اندرونی کشمکش کی وجہ سے دہلی کو دس دن بعد بھی وزیر اعلیٰ نہیں ملا: آتشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-18
in قومی خبریں
A A
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی

AAP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے سینئر لیڈر اور نگراں وزیر اعلیٰ آتشی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اندر ‘‘ویپدا ’’ اور اندرونی لڑائی کی وجہ سے دہلی کو 10 دن بعد بھی وزیر اعلیٰ نہیں مل سکا ہے ۔
محترمہ آتشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے دس دن گزر چکے ہیں۔ 8 فروری کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوا جس کے بعد دہلی کے لوگوں کو امید تھی کہ بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کر دے گی اور 10 فروری تک حلف برداری کی تقریب ہو گی اور اس کے فوراً بعد دہلی کے لوگوں کا کام شروع ہو جائے گا۔ لیکن دہلی کے لوگ انتظار کرتے رہے اور آج 10 دن گزرنے کے بعد بھی بی جے پی وزیر اعلیٰ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے لوگوں کے سامنے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے پاس وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہے ۔ دہلی کی حکومت چلانے کے لیے بی جے پی کے پاس ایک بھی ایسا شخص نہیں ہے جسے وہ چن کر وزیر اعلیٰ بنا سکے ۔ آج یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے 48 ایم ایل اے میں سے کسی پر بھروسہ نہیں ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ ان 48 ایم ایل اے میں سے ایک بھی حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ وزیر اعظم جانتے ہیں کہ ان 48 ایم ایل اے کا واحد کام دہلی کے لوگوں کو لوٹنا اور ان کا پیسہ بانٹنا ہے ۔
آپ کی لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی جانتے ہیں کہ بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15 سال تک حکومت چلائی اور اس کے ہر کونسلر نے صرف دہلی کے لوگوں کو لوٹنے کا کام کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کے خزانے کو لوٹا اور اسے برباد کیا، اس لیے انہیں حکومت چلانے کے لیے اپنے 48 ایم ایل اے میں سے ایک پر بھی بھروسہ نہیں ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی کے ایم ایل اے صرف دہلی کے لوگوں کو لوٹیں گے اور سرکاری خزانہ خالی کریں گے ۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ آج دہلی کے تمام لوگوں پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے پاس ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے جو وزیر اعلیٰ بننے کے قابل ہو۔ بی جے پی کے پاس وزیر اعلی بننے کے لائق کوئی نہیں ہے ۔ اگر ان کے پاس وزیر اعلیٰ بننے کے لائق کوئی نہیں ہے تو وہ دہلی کی حکومت کیسے چلائیں گے ۔ بی جے پی کے پاس دہلی کے لوگوں کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے ۔ دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ اب انتخابات کے بعد یہ کڑوا سچ دہلی والوں کے سامنے آ گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اڈانی خاندان نے ‘اسکولوں’ کی تعمیر کے لیے دیا دو ہزار کروڑ کا عطیہ

Next Post

دھنکڑ نے قومی مفاد کو مقدم رکھنے پر زور دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم
قومی خبریں

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

2026-09-12
مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں
قومی خبریں

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

2026-09-12
گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
قومی خبریں

گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا

2026-09-12
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد

2026-09-12
قومی خبریں

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

2026-09-12
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے گنا میں بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل اور تشدد پر آل انڈیا ملّی کونسل کا شدید ردِعمل

2026-09-12
قومی خبریں

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

2026-09-12
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
Next Post

دھنکڑ نے قومی مفاد کو مقدم رکھنے پر زور دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.