جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سونیا گاندھی نے حکومت سے مردم شماری کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-11
in قومی خبریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی//کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں مردم شماری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کروڑوں ہندوستانیوں کی خوراک کا تحفظ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔
محترمہ گاندھی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران "چیئرمین کی اجازت کے ساتھ اٹھائے گئے معاملات” کے تحت حکومت سے کہا کہ وہ مردم شماری کے عمل کو تیز کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام اہل شہریوں کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت حق حاصل ہو۔ محترمہ گاندھی کا ایوان میں یہ پہلا بیان ہے ۔ وہ اپریل 2024 میں ایوان کی رکن بنی ہیں۔
محترمہ گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ 2013 میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کا این ایف ایس اے ایک تاریخی قانون ہے جو 75 فیصد دیہی آبادی اور 50 فیصد شہری آبادی کو سبسڈی والے اناج فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایکٹ لاکھوں غریب خاندانوں کے لیے زندگی بچانے والا ثابت ہوا، خاص طور پر کووڈ۔ 19 کے بحران کے دوران اس ایکٹ کی وجہ سے لوگوں کی کافی مدد ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مستحقین کے کوٹہ کا فیصلہ 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جس کا اب کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس کی وجہ سے تقریباً 14 کروڑ اہل افراد اپنے حقوق سے محروم ہو رہے ہیں۔
محترمہ گاندھی نے کہا "آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار چار سال سے زیادہ عرصے سے مردم شماری زیر التوا ہے ۔ لیکن حکومت نے ابھی تک مردم شماری کرانے پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ۔
محترمہ گاندھی نے اس تاخیر کو غریب اور محروم خاندانوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مردم شماری کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ ہر اہل شہری کو این ایف ایس اے کے تحت مناسب فوائد مل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کوئی استحقاق نہیں بلکہ بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جانا چاہئے تاکہ ملک کے انتہائی ضرورت مند لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا: اپوزیشن

Next Post

مقننہ میں منصوبہ بند خلل ڈالنا آئین کی جمہوری روح کے خلاف : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

مقننہ میں منصوبہ بند خلل ڈالنا آئین کی جمہوری روح کے خلاف : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.