منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اے سی بی نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in مقامی خبریں
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

جموں/۱۵مارچ
اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کو ۴۸ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ وہ ایک الیکٹریکل ٹھیکیدار ہے اور جموں پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ (جے پی ڈی سی ایل ) کی جانب سے اُنہیں۳۳کے وی لائن کو دوسری جگہ نصب کرنے کی خاطر ٹینڈر شدہ کام الاٹ کیا ۔
بیورو نے بتایا کہ۱۰فروری۲۰۲۲کو الاٹ شدہ کام مکمل کرنے کے بعد متعلقہ دفتر میں بل جمع کرائی ۔اُن کے مطابق بل کی کل مالیت میں سے ابھی تک صرف۰۴ء۱۵لاکھ کی رقم وصول کی ہے اور۸۲ء۳لاکھ کی بقایا رقم اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سریندر کمار کو ریلیز کرنا باقی تھی ۔
بیورو نے بتایا کہ جب شکایت کنندہ دفتر گیا اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سریندر کمار سے بل کے بارے میں دریافت کرنا چاہا تو مذکورہ آفیسر نے رقم واگزار کرنے کے عوض۳فیصد کی رشوت جو۴۸ہزار روپیہ بنتی ہے کا تقاضا کیا۔
اے ڈبل ای نے شکایت کنندہ کو بتایا کہ وہ رشوت کی رقم اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر چرن جیت سنگھ کے پاس فوری طورپر جمع کرئے تب جا کر ہی واجب الادا رقم واگزار کی جاسکتی ہے ۔
اینٹی کرپشن بیورو کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہوتے ہی اے سی بی نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۵کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی جموں میں درج کرکے تحقیقات شروع کی۔انہوں نے کہاکہ راشی انجینئروں کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سریندر کمار اور اسسٹنٹ انجینئر چرن جیت سنگھ کو۴۸ہزا رروپیہ کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
بیورو کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں دونوں انجینئروں سے رشوت کی رقم ضبط کرکے فوری طورپر اُن کے رہائشی مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

Next Post

کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری دونوں صوبوں میں ۱۶ نئے کیس درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری دونوں صوبوں میں ۱۶ نئے کیس درج

کورونا معاملات میں کمی کا رجحان جاری دونوں صوبوں میں ۱۶ نئے کیس درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.