جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور فوج کے درمیان تال میل ضروری: راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-14
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ اور مسلح افواج کے درمیان تال میل اوراشتراک بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر بحیثیت قوم خطرات اور چیلنجوں کا جواب دینا مشکل ہے۔
پیر کو منصوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں 28 ویں مشترکہ سول ملٹری ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت پرانے نظریے کو پیچھے چھوڑ کر نئے ویژن سے اشتراک یعنی مل جل کر کام کرنے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ نتیجتاً معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی کے ثمرات مل رہے ہیں۔
ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے پرانے نقطہ نظر کو ہٹا کر ایک نئے وژن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کا نقطہ نظر یہ ہے کہ اکیلے کام کرنے کی بجائے مل کر کام کریں۔ اب جس نئے انداز کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں، اس میں سماج کا ہر طبقہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تحفظ کے معاملے میں اشتراک کی بات اور زیادہ ضروری ہو جاتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا تصور اب پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طورپر اسے فوجی حملوں سے اس کے تحفظ سے جوڑا جاتا ہے لیکن اب اس میں بہت سے سویلین پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جنگ اور امن دو الگ الگ حالات نہیں ہیں۔ امن کے دوران بھی کئی محاذوں پر جنگیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان کے درمیان کا حد فاصلبہت دھندلا ہوگیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس وقت ہندوستان نہ صرف اپنے لیے فوجی سازوسامان بنا رہا ہے بلکہ دوسرے ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیداوار میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح گرے زون کے تنازع سے نمٹنے کے لیے اور قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم اشتراککی طرف بھی بڑھ رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں مشترکہ سول ملٹری پروگرام کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ اپنے تجربات اور خدشات کا اشتراک کریں۔ ہم بحیثیت قوم خطرات اور چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے مناسب تیاری کی توقع نہیں کر سکتے جب تک کہ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیےسول انتظامیہ اور مسلح افواج کےالگ الگ کام کرنے کے نظام کو توڑا نہیں جاتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان نے ICC رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

راشٹریہ ملٹری اسکول’کثرت میں وحدت‘ کی علامت: کووند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط

راشٹریہ ملٹری اسکول’کثرت میں وحدت‘ کی علامت: کووند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.