ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 57 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

سڈنی//بیتھ مونی کی نصف سنچری (75) کے بعد جارجیا ویرہم (تین وکٹ) اور الانا کنگ (دو وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین نے پیر کو پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 57 رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
199 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز صرف چار رن پر گنوا دیے۔ مایا بوچیئر اور ڈینیئل وائٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلے نے نٹالی سائبر برنٹ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انگلینڈ کی بلے باز آسٹریلیائی باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکیں۔ نیٹ سائبر برنٹ (20) کو الانا کنگ نے بولڈ کیا۔ کپتان ہیدر نائٹ (18)، ایمی جونز (12) اور سوفی ایکلسٹون (13) پر آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ کی جانب سے صوفیہ ڈنکلی نے 30 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رن بنائے۔ آسٹریلیائی گیند بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 16 اووروں میں 141 رن پر سمیٹ کر میچ 57 رن سے جیت لیا۔ 75 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلنے والی آسٹریلیا کی بلے باز بیتھ مونی کو ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جارجیا ویرہم نے تین اور الانا کنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شوٹ، کم گارتھ، اینابیل سدرلینڈ اور تالیا میک گرا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے بیتھ مونی کے ساتھ اوپننگ کی اور جارجیا ویرہم نے پہلی وکٹ کے لیے (40) جوڑے۔ انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب لارین بیل نے چوتھے اوور میں جارجیا ویرہم (21) کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس کے بعد فوبی لیچ فیلڈ (25) رن آؤٹ ہوئیں۔ ایلیس پیری (سات) اور اینابیل سدرلینڈ (تین) پر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان تالیا میک گرا نے نو گیندوں پر 26 رن کی اننگز کھیلی۔ گریس ہیرس (14) پر آؤٹ ہوئی۔ بیتھ مونی نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 75 رن بنائے۔ آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر 198 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل اور سوفی ایکلسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا کیمپ اور شارلٹ ڈین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

Next Post

آرجی کار میڈیکل کالج و اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے معاملے میں مجرم سنجے رائے کو عمر قید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

آرجی کار میڈیکل کالج و اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے معاملے میں مجرم سنجے رائے کو عمر قید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.